مہاراشٹرا اسمبلی میں مراٹھوں کے لئے تحفظات کا بل منظور - مسلمان نظر انداز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-24

مہاراشٹرا اسمبلی میں مراٹھوں کے لئے تحفظات کا بل منظور - مسلمان نظر انداز

ناگپور
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا اسمبلی میں آج تعلیم اور سرکاری ملازمتوں مراٹھا طبقہ کے لئے16فیصد تحفظات کی فراہمی سے متعلق بل منظور کرلیا لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کی اگیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔ سابقہ کانگریس ۔ این سی پی حکومت نے مراٹھوں کو16فیصد اور مسلمانوں کو5فیصد تحفظات دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سنوائی تک حکومت کے فیصلہ پر روک لگا دی ہے۔ پوری اپوزیشن بشمول کانگریس ، این سی پی ، سماج وادی پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین نے آج اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ اس بل میں مسلمانوں کے لئے بھی تحفظات فراہم کئے جائیں۔ ایوان کو تین مرتبہ پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کیا گیا اور آخر کار اپوزیشن ارکان اسمبلی نے واک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن قائدین نے کہا کہ وہ چہار شنبہ کو بھی جو سرمائی سشن کا آخری دن ہوگا، کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ۔ اس سے پہلے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس نے مراٹھوں کے لئے تحفظات سے متعلق بل پیش کیا۔ حکمراں بی جے پی شیو سینا اتحاد نے مراٹھوں کے لئے تحفظات کی مدافعت کی لیکن کہا کہ وہ مسلمانوں کے لئے تحفظات کے مسئلہ پر ایڈوکیٹ جنرل کی رائے لیں گے ۔

Maharashtra Assembly passes bill on Maratha quota, leaves out Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں