آسام میں بوڈو عسکریت پسندوں نے 37 افراد کو ہلاک کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-24

آسام میں بوڈو عسکریت پسندوں نے 37 افراد کو ہلاک کر دیا

گوہاٹی
پی ٹی آئی
مشتبہ بوڈو عسکریت پسندوں نے آج رات آسام کے کوکرا جھار اور سونت پور ضلعوں میں چار مقامات پر سلسلہ وار حملے کرتے ہوئے چار خواتین کے بشمول37افراد ہلاک کردیا جن میں بیشتر قبائلی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ امن بات چیت کے مخالف نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ( این ڈی ایف بی) کے سونگجیت گروپ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے جو بھاری اسلحہ سے لیس تھے10دیگر افراد کو زخمی بھی کردیا ۔ آسام پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صرف سونت پور ضلع میں30افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب کہ کوکرا جھار میں آج شام چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔ سمجھاجارہا ہے کہ کوکرا جھار میں تین مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن پولیس کو اب تک دور دراز کے مقام سے ان کی نعشیں نہیں ملی ہیں۔ ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سونت پور کے بسواناتھ چاریا لوعلاقہ میں24اور دھکیا جوگی علاقہ میں چھ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کوکرا جھار ضلع میں فقیری گڑی میں چار اموات کی توثیق ہوئی ہے جب کہ تین کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں دوردراز کے مقام الٹا پانی میں ہلاک کردیا گیا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان تمام افراد کو نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (سومبو جیت) کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے سلسلہ وار حملوں میں ہلاک کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سجکتا پراسر نے بتایا کہ سونت پور کے حملہ میں ہلاک تمام افراد آدی واسی ہیں ۔

Bodo militants kill 37 in Assam, PM Narendra Modi calls it 'act of cowardice'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں