سلمان خان کو سری لنکائی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-31

سلمان خان کو سری لنکائی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ

کولمبو
پی ٹی آئی
سری لنکا کے سابق اداکار اور موجودہ سیاستداں رنجن راما نائیکے نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ملک کی سیاست میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ سلمان خان نے ایک روز قبل صدارتی امیدوار مہندراجہ پکشے کی تائید میں مہم چلائی تھی ۔ سری لنکائی فلمی دنیا کی ممتاز شخصیت اور انتہائی مقبول اداکار اپوزیشن سے رکن پارلیمنٹ ہیںَ انہوں نے سلمان خان کو خود کو بدعنوان سیاستدانوں کے ہاتھوں’’فروخٹ نہ کرنے‘‘ کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے ہندستان واپس لوٹ جانے کی اپیل کی ۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہوگی کہ مہندراج پکشے سری لنکا کے صدر نشین ہیں اور آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بھی ہیں۔ راما نئیکے نے یوٹیوب پر تحریر کیا کہ آپ سری لنکا میں انتہائی مقبول ہندوستانی اداکار ہیں ۔ اور میں خود بھی آپ کے مداحوں میں شامل ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ بدعنوان سیاستدانوں کے ہاتھوں خود کوفروخت نہ کریں۔ براہ کرم آ پ ہندوستان لوٹ جائیں، سری لنکا میں انتخابی مہم چلانے کے لئے ہندستانی اداکار کا تعاون حاصل کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ سلمان خان نے حال ہی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ احساس ظاہر کیا تھا کہ صدر سری لنکا مہنداراجہ پکشے ایک انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں ۔ مترا پالا سری سینا کی زیر قیادت اپوزیشن نے بتایا کہ خان کا دورہ کولمبو ایسے وقت ہورہا ہے کہ مہنداراجہ پکشے کے حامیوں نے مقامی آرٹسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا ۔ حکمراں متحدہ حکومت سے بیزار ارکان اپوزیشن میں شامل ہورہے ہیں ۔ جس سے راجا پکشے کی مقبولیت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ۔ بالی ووڈ کے اداکاروں کو خصوصی طور پر اس لئے مدعو کیا گیا ہے کہ وہ امیدوار کی گرتی ہوئی مقبولیت میں فروغ کی مہم چلائیں اور حامیوں کے حوصلہ بلند کرنے میں ان کا اہم رول ہے ۔ سری لنکا میں صدارتی انتخابات 8جنوری کو مقررہیں۔ در حقیقت انتخابات مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی منعقد ہورہے ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مہنداراجہ پ کشے کی پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔ گزشتہ ستمبر کے دوران مقامی انتخابات میں ان کی مقبولیت میں21فیصد کمی ظاہر ہوئی تھی ۔

Lankan Star Urges Salman Khan to Stay Away From Country's Politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں