پرنس چارلس کی رسم تاج پوشی میں تلاوت کلام پاک کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

پرنس چارلس کی رسم تاج پوشی میں تلاوت کلام پاک کی تجویز

لندن
یو این آئی
برطانیہ کے ایک اعتدال پسند عیسائی پادری نے تجویز پیش کی ہے کہ شہزادہ چارلس والدہ کی وفات کے بعد اپنی رسم تاج پوشی میں تلاوت قرآن مجید کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ تاج برطانیہ کے بارے میں مسلمانوں کے محبت کے جذبات بھی سمیٹے جا سکیں۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ منفرد تجویز برطانیہ کے لارڈ ہریس نامی ایک عیسائی پادری نے دی ہے جو ماضی میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں بشپ ے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔ اخبار کے مطابق لارڈ ہریس ساؤتھ ورک پادری کونسل کے نائب بشپ کے طور پر اب بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے برطانوی حکمراں خاندان کے ساتھ بھی دوستانہ مراسم ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں بشپ کونسل کے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی کہ شہزادہ چارلس اپنی والدہ کی وفات کے بعد رسم تاجپوری کے موقع پر زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں ۔ مسلمانوں کے بارے میں زیادہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاج پوشی تقریب میں تلاوت قرآن پاک کااہتمام کرائیں ۔ برطانوی اخبار کے مطابق عیسائی پادری کی اس تجویز پر ملک کے شدت پسند مذہبی حلقوں میں شدید رد عمل بھی سامنے آیا ہے ۔ برطانوی عیسائی پادریوں انڈریا مینچلو ولیز اور سائمون کالفرٹ نے کہا کہ برطانیہ میں شاہی رسم تاجپوری کی روایت صرف عیسائی مذہب کی وارثت سمجھی جاتی ہے ۔ برطانیہ کے کسی بھی چرچ میں رسم تاجپوری کی تقریب می قرآن کریم کی تلاوت ہماری روایات کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ20سال پیشتر شہزادہ چارلس نے خود بھی کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایمان کا دفاع کرنے والے برطانوی بادشاہ کے طور پر یاد رکھیں ۔2006ء میں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری رسم تاج پوشی میں متعدد مذاہب کے لوگ شریک ہوں، میں1953ء میں اپنی والدہ کی رسم تاج پوشی کے مقابلہ میں اپنی تاج پوشی کو زیادہ موثر بنانا چاہتا ہوں ۔

Koran should be read at Prince Charles' coronation says top Bishop

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں