عالمی قائدین کی 2020 تک عصری غلامی کے خاتمہ کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

عالمی قائدین کی 2020 تک عصری غلامی کے خاتمہ کی مہم

ویٹکن سٹی
پی ٹی آئی
پوپ فرانسیس اور ہندوستان کی ماتا امرت آنند مائی کے بشمول13عالمی مذہبی قائدین نے 2020ء تک موجودہ غلامی نظام کے خاتمہ کی مہم میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ گلوبل فریڈم نٹ ورک سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ13مذہبی عالمی قائدین کل ایک جوائنٹ ڈکلریشن پردستخط بھی کریں گے جو ماڈرن گلامی سے متعلق ہے ۔ ماڈرن غلامی کے تحت انسانی اسمگلنگ ، جبری محنت، عصمت فروشی کے علاوہ جسمانی اعضاء کی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ معاہدہ کے مسودہ کے مطابق پوپ اور ماتا امرت آنند مائی کے علاوہ دیگر عالمی مذہبی قائدین بھی دستخط کریں گے جن میں ویتنام کے زین ماسٹر تھچ نات ، ارجینٹینا کے ربی ابراہم اسکور کا ، یونان کے ای ایم بارتھولو میو، عراق کے آیت اللہ محمد تقی المدرسی اور برطانیہ کے آرک بیشاپ آف کینٹری بری شامل ہیں۔ ہندو مذہب کی نمائندگی ہندوستان سے صرف ماتا امرت آنند مائی ہی کریں گی۔ جی ایف این عقائد و مذاہب پر مبنی ایک نٹ ورک ہے جو ساری دنیا میں انسانی اسمگلنگ کے علاوہ عصری غلامی کے خاتمہ سے متعلق حوصلہ مند ہے۔

eradicate modern slavery across the world by 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں