کارگل جنگ بنگلہ دیش بنانے میں ہندوستان کے رول کا جواب تھا - مشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

کارگل جنگ بنگلہ دیش بنانے میں ہندوستان کے رول کا جواب تھا - مشرف

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وجیسے کو تیسا جواب کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ کارگل جنت بنگلہ دیش کے قیام میں ہندوستان کے رول کا جواب تھا۔71سالہ سابق صدر پاکستان نے جو1999ء میں کارگل جنگ کے پیچھے کار فرما اصل ذہن تھا کہا ککہ بنگلہ دیش میں ہندستان کا اہم رول تھا اور اس نے سیاچن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بعض دیگر مہمات بھی انجام دئیے جس کے نتیجہ میں کارگل جنگ کرنا ضروری ہوگیا تھا ۔ انہوں نے سما ٹی وی چیانل کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ ہر محاذ پر جیسے کو تیسا پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ مشرف جو1999ء میں کارگل جنگ کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ تھے اور بعد میں پاکستان پر نو سال تک حکومت کی کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی صرف مساوی شرائط پر ہی ممکن ہے اور اس بات پر منحصر ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ مشرف نے کہا کہ اگر ہندوستان دوستی کی جانب ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھ کر جواب دے گا ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کشمیر سے متعلق اہم تنازعات ان کے دور میں حل کئے جانے کے قریب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دور میں بھی ممکن ہے ۔ مودی وزیر اعظم ہیں تب بھی ہمیں ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہئے ۔ لیکن ہندوستان کے آگے جھکتے ہوئے یا ان کی جارحیت کو قبول کرتے ہوئے نہیں۔ اگر وہ جارحانہ حرکتیں جاری رکھیں اور در پردہ سازشیں کرتے رہیں تو ہم بھی اسی انداز میں جواب دے سکتے ہیں۔

Kargil was in response to India's role in creation of Bangladesh: Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں