متحدہ عرب امارات میں 11 افراد کو سزائے عمر قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

متحدہ عرب امارات میں 11 افراد کو سزائے عمر قید

دبئی
رائٹر
متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی ایک عدالت نے اماراتی اور شامی باشندوں سمیت11لوگوں کو القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں کی مدد کرنے اور شام کی باغی تنظیموں میں شمولیت کے لئے جنگجوؤں کو بھیجنے کے الزام میں سزا سنائی ہے ۔ یہ اطلاع آج مقامی اخبارات میں دی گئی ہے ۔ ایک قومی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ فیڈرل سپریم کورٹ کے اسٹیٹ سیکوریٹی دوی ن کی طرف سے سزا سنائے گئے گیارہ لوگوں میں سے چار اماراتیوں کو عمران کی غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ باقی سات لوگوں میں شاملی اور کومرو باشندے شامل ہیں ۔ جنہیں ایک سال سے15سال تک سزائیں دی گئی ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان11افراد پر القاعدہ سے وابستہ شامی نصرہ فرنٹ کی رکنیت رکھنے اور دوسرے شامی اپوزیشن گروپ احرار االشام سے وابستگی رکھنے نیز ان تنظیموں کے لئے چندہ جمع کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ مزید چار افراد کومختلف مراحل میں بری کیا گیا ہے ۔ اخبار کے مطابق استغاثہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان ملزمان نے مسلح جنگجو تنظیموں سے رابطہ بنانے کے لئے کئی مرتبہ شام کا سفر کیا ہے اور ان کے لئے رقوم اکٹھا کئے ہیں۔ اخبار نے مزید کہا کہ تمام گیارہ ملزمان نے عدالت میں پیشی کے دوران ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ ایک کومرو اور چار اماراتیوں کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں کارروائی کی گئی جن پر بم بنانے اور ممنوعہ مضر مواد کا دھماکہ کرکے ماحول کو آلودہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

Emirates jails 11 over Qaida ties, rebel aid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں