پاکستان میں جاری پروجکٹس کو ختم کرنے ہندوستان کا چین سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

پاکستان میں جاری پروجکٹس کو ختم کرنے ہندوستان کا چین سے مطالبہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
چہار شنبہ کے روز پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان نے چین کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے اور چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر ی علاقہ میں چل رہے تعمیری پروجکٹوں کو ختم کرے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں چین اور پاکستان کے پروجکٹوں میں متعلق کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ چین ہمارے پڑوسی علاقوں پاکستان ، بنگلہ دیش ، میانمار ، سری لنکا، نیپال ، مالدیپ میں ہائیڈروالکٹرک ، آئی ٹی ، نیو کلیر ، تعمیراتی پروجکٹس خاص کر سڑکوں کی تعمیر کے پروجکٹوں میں حصہ لینے والا ہے یا کم از کم ان معاملات میں ان ممالک کی رہنمائی کرنے والا ہے ۔ حکومت کو بات کی رپورٹ بھی واضح طور پر موصول ہوچکی ہے کہ چین، پاکستان کے مقبوضہ کشمیری علاقہ میں تعمیراتی پروجکٹس شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ ہندوستان نے اس حوالے سے چین سے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام سر گرمیوں کو مسدود کردیاجائے ۔ ہم اپنے تحفظ کے معاملہ کو لے کر بہت حساس ہیں اس لئے حکومت اس نوعیت ی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اپنی حفاظت کے لئے ہندوستان ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں