ملک میں سرمایہ کاری کے حصول کے لئے عالمی مسابقتی نظام کی ضرورت - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-30

ملک میں سرمایہ کاری کے حصول کے لئے عالمی مسابقتی نظام کی ضرورت - جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مینو فیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس کو تیز رفتار دینے کے لئے ہندوستانی ٹیکس نظام بین الاقوامی مسابقتی اور تحویل اراضی قانون آسان ہونا چاہئے ۔جیٹلی نے صنعتی پالیسی اور افزودگی محکمہ کی طرف سے میک ان انڈیا پر منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مینو فیکچرنگ سیکٹر کبھی ہندوستانی اقتصادی نظام کی ریڑھ کی ہڈی تھی لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں یہ چیلنج سے بھرپور حالت میں پہنچ گیا ہے ۔ جس کے پیش نظر اس میں سرمایہ کاری کو سہل بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اقتصادی نظام کو بہتر ی کے لئے مینو فیکچرنگ پر زور دینے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سیکٹر میں داخلہ آسان ہونا چاہئے اور رکاوٹیں کم سے کم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اقتصادی نطام کے گزشتہ دو برسوں سے کساد بازاری کی زد میں آنے کا ذکر کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں2015-16ء میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔ جیٹلی نے کہا کہ انکم ٹیکس قانون کے سابقہ صورتحال میں تبدیلی سے ہندوستان عالمی سطح پر مقابلہ سے باہر ہوگیا لیکن ہم غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محاصل کا نظام بہت پیچیدہ ہوگیا ہے اور عالمی سطح پر ہماری مقابلہ ختم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص مصنوعات خریدتا ہے نہ کہ ٹیکس خریدنا چاہے گا ۔ مینو فیکچرنگ کے فروغ کیو اسطے ٹیکس نظام سادہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں سرمایہ کی لاگت زیادہ ہو گئی ہے اور مینو فیکچرنگ میں سستی کی یہ ایک اہم وجہ ہے۔سر مایہ کی قیمت بڑھنے سے قرض سطح گھٹ گئی ہے ۔ صنعت مہنگی لاگت کا جوکھم نہیں اٹھا سکتی ہے کیونکہ اس سے مصنوعات مہنگی ہوجاتی ہین ۔
وزیر فینانس نے اسی ہفتے کے اواخر پونے میں منعقدہونے والے دو روزہ بینکنگ کانفرنس( گیان سنگم) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بینکاروں کے ساتھ زبردست تبادلہ خیال کیاجائے گا تاکہ تمام شعبوں کے لئے لیکویڈیٹی بڑھے اور سرمایہ کے اخراجات کم ہوں ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کو مینو فیکچرنگ کا مرکز بنانے کے لئے معیاری اور سستی مصنوعات بنانے ہوں گے جو بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلے کا اہل ہوں ۔، انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کی اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے زیادہ تر امیر ممالک نے بعد میں یہ سمجھا کہ اس کے مصنوعات بہت مہنگے ہیں اور ایسی صورت میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان کو بین الاقوامی مسابقت ، سستی اور بہتر معیار کی مصنوعات بنانے چاہئے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ لیبر قانون بھی سادہ ہونیچ اہئے جس سے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ اس کے لئے زیادہ قانون کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کاروبار کو آسان بنانے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ہر سیکٹر میں داخلہ سہل ہونا چاہئے اور منصوبوں پر عمل در آمد کے لے قومی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے جس میں نہ صرف سیاسی پارٹی بلکہ تمام طرح کی تنظیم بھی اس میں شامل ہوں ۔ جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ میں نئی حکومت نے صنعتی ماحول میں تبدیلی کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں لیکن مینو فیکچرنگ شعبہ اب بھی بہت بڑا چیلنج بناہوا ہے ۔

Finance Minister Arun Jaitley again seeks rate-cut to spur economy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں