اوباما کے آئندہ دورہ سے ہند امریکی روابط کی بحالی متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

اوباما کے آئندہ دورہ سے ہند امریکی روابط کی بحالی متوقع

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما کے آئندہ ماہ ہندوستان کے دورہ سے ہند۔ امریکی تعلقات بحال ہوجائیں گے ، جوان دنوں تعطل کاشکار ہیں اور باہمی روابط میں بہتری آسکتی ہے ۔ اب جب کہ سال2014ختم ہونے کو ہے، ہند۔ امریکی تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی تقریباً ختم ہوچکی ہے ۔ ٹھیک ایک سال قبل ہندوستانی سفارت کا ر دیویانی کھوبڑ گاڑے کو نیویارک میں گرفتار کیے جانے پر ہند ۔ امریکی تعلقات میں بگاڑ آیا تھا، کیوں کہ مخالف ہند مہم کے دوران جس کا آغاز امریکی کارپوریٹ سیکٹر نے کیا تھا ، ایک دہے سے دونوں حکومتوں کے دوران تعلقات کی بحالی پر سخت کام کیا گیا، لیکن سال کے پہلے نصف کے دوران اس میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ہندوستان کے عام انتخابات کے نتائج پر نظر رکھی تھی، جس کے دوران یہ خیال کیا گیا کہ نئی قیادت سے معاہدہ کرنے کے لئے انتظار کرنا بہتر ہوگا ۔ سبکدوش ہونے والی حکومت جس کے سربراہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ باہمی تعلقات کے مسائل پر کوئی قطعی فیصلہ کرنے میں پس و پیش کررہے تھے ۔ سال کے اتبدائی پانچ ماہ اہمیت کے حامل رہے ، جس کے دوران باہمی تعلقات کی بحالی میں تعطل پیدا ہوگیا ، لیکن جب سے نریند ر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے، حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ حلف برداری سے قبل اوباما نے مودی کو فون کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی تھی ، جب کہ وائٹ ہاؤز کے بیان میں ٹیلی فونی بات چیت کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا گیا ، البتہ بعد کے واقعات کے بعد ہند۔ امریکی تعلقات میں تیزی آئی ۔ ہندوستان کی نئی حکومت کے100دن کے بعد اوباما نے اپنے 3چوٹی کے کابینی وزراء جان کیری(سکریٹری آف اسٹیٹ) چک ہیگل (ڈیفنس سکریٹری) اور پیرنی پرسکر( کامرس سکریٹری) کو ہندوستان روانہ کیا ۔ ہند۔امریکی فوجی حکومت عملی کے مذاکرات واشنگٹن کے بجائے نئی دہلی میں منعقد ہوئے جو نئی حکومت کے ساتھ ایک خیر سگالی مظاہرہ تھا ۔واشنگٹن کا ہندوستان میں نئی حکومت کے ساتھ موڈ اچانک تبدیل ہوگیا ۔ مودی کے ساتھ اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات کا اثر ظاہر ہوا ۔ جس کی وجہ سے وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی پر توجہ مبذول کی اور انہوں نے ہند۔امریکہ تعلقات کو نئی سطح دینے کے لئے بات کی، جسے انہوں نے دونوں ملکوں کی کامیابی سے تعبیر کیا ۔ اس بات کا اندازہ کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم شخصی طور پر ہند۔ امریکی روابط بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اوباما نے جنرل اسمبلی اجلاس کے فوری بعد مودی کو وائٹ ہاؤز میں آنے کی دعوت دی ۔ دونوں قائدین کے درمیان وائٹ ہاؤز میں30ستمبر کوپہلی ملاقات ہوئی جس سے اوباما اور مودی کے شخصی روابط قائم ہونے میں مدد ملی ۔ دونوں ہی سیاسی قائدین کی حیثیت سے شوشل میڈیا میں بھی مقبول ہوئے ۔

India-US ties back on track, to get major boost by Barack Obama visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں