پی ٹی آئی
پاکستان کی جانب سے اس سال سرحد پر جنگ بندی کے تقریباً550واقعات پیش آئے ۔ جو2003میں جنگ معاہدہ طے ہونے کے بعد اس اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اگست تا اکتوبر کے دوران سرحد پر سب سے زیادہ کشیدگی دیکھی گئی جب کہ دو سیکوریٹی جوانوں کے بشمول13افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر بے گھر ہوگئے۔ جموں و کشمیر کی خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر اس سال پاکستانی رینجرس کی جانب سے562مرتبہ ہندوستانی چوکیوں اور سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی گئی ۔ پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے سرحدی چوکیوں ، سرحدی محافظین کے علاوہ شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور کئی مرتبہ زبردست گولہ باری کی گئی ۔ بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے410واقعات پیش آئے ،جب کہ خطہ قبضہ پر152مرتبہ واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔ شمالی کمانڈ کے پی آر اوکرنل ایس ڈی گو سوامی نے بتایا کہ اس سال پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کا مناسب جواب دیا گیا ۔ اگست اور اکتوبر کے درمیان بد ترین کشیدگی دیکھی گئی جب کہ پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے شہری علاقوں پر زبردست فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں تقریباً32ہزار افراد سرحدی مواضعات میں اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ بی ایس ایف کے اس وقت کے ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے اس دوران ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کو1971ء کی ہند۔ پاک جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے زبردست فائرنگ اور گولہ باری تعبیر کیا تھا۔وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ واقعات کی اطلاع جموں سیکٹر سے ہے ۔
رواں سال اس طرح کی فائرنگ کے تبادلہ میں جملہ12سیکوریٹی جوان ہلاک ہوئے۔2012ء میں پاکستان نے114مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جب کہ2011ء میں یہ تعداد62تھی ۔ فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ان تمام واقعات پر پاکستانی فوج کے مناسب عہدیداروں سے احتجاج کیاگیا اور فلیگ میٹنگس میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا ۔ اٹل بہاری واجپائی زیر قیادت این ڈی اے کے دور میں ہندوستان اور پاکستان نے سرحد پر جنگ بندی کا ایک بہت بڑا بحالی اعتماد اقدام کیا تھا ۔ اس معاہدہ پر26نومبر2003ء کو دستخط کی گئی تھی ۔ گو سوامی کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کے ان واقعات کا تعلق عسکریت پسندوں کی در اندازی سے ہے ۔
2014: J&K witnesses 562 truce violations on LoC
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں