ملک میں فوجی مواصلاتی نظام کو متعارف کروانے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

ملک میں فوجی مواصلاتی نظام کو متعارف کروانے کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وادی کشمیر میں سیلاب کے دوران فوج کی جانب سے بڑے پیمانہ پر قابل اعتبار اہم مواصلاتی نظام کو استعمال کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کے بعد فوج کئی کروڑ کے اس پراجکٹ کو ملک کے دوسرے حصوں میں استعمال کرنے کے خواہاں ہے ۔ فوج نے2007ء میں موبائل سیلولر کمیونی کیشن سسٹم( ایم سی سی ایس) کو تجرباتی بنیاد پر جموں کے16کارپس ہیڈکواٹرس میں اسے متعارف کروایا تھا ۔ حالیہ دنوں میں یہ نظام کشمیر سیکٹر کے15کارپس تک پھیل گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں70فیصد کام کی تکمیل ہوچکی ہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ کشمیر میں سیلاب کے دوران ایم سی سی ایس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اس منصوبہ کو اب ملک کے دوسرے حصوں میں شروع کرنے کا ارادہ ہے ۔ جہاں تمام موبائل نیٹ ورک مسدود ہوگئے تھے صرف ایم سی سی ایس ہی کارکرد تھا۔موبائل سیلولر کمیونی کیشن سسٹم ایک محفوظ نظام ہے جسے سی ڈی ایم اے کی بنیاد پرتیار کیاجاتا ہے ۔ یہ ہیکنگ سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔ فوج کی جانب سے تیارہ کردہ تازہ منصوبے کے مطابق اس نظام کا سیٹ Bellکی جانب سے تیارکردہ ہے ۔ جس میں ڈاٹا کی تیز رفتار منتقلی کی صلاحیت ہے اور عام موبائل فون کے مقابل اسے میں ویڈیو اور تصاویر کی تیز رفتار منتقلی کی صلاحیت ہے ۔ ایم سی سی ایس کا فوجی مقاصد کے لئے محدود پیمانہ پر استعمال ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمر شیل موبائل نیٹ ورکس کے بر خلاف ایک مرتبہ اس نظام کو دشمن کے حملوں اور قدرتی آفات کو نظر میں رکھ کر حکمت عملی کے ساتھ اسے لاگو کیاجاتا ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق شمال مشرقی علاقوں کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت نے900کروڑ روپے کے ایم سی سی ایس منصوبہ کو فوج کے دیگر حصوں میں استعمال پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ علاقہ کی جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر اس نظام کو فوج کی ہر کارپس میں نصب کرنے کا تقریباً خرچ200تا250کروڑ روپے ہوسکتا ہے ۔

India Army set to expand key mobile system beyond J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں