اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے شرعیہ میچول فنڈ اسکیم کا آج آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے شرعیہ میچول فنڈ اسکیم کا آج آغاز

ممبئی
پی ٹی آئی
ملک میں شروعیہ میچول فنڈ کی طلب کو بڑھاوا دینے حکومت کو حصص سے مربوط بچت اسکیموں کے طرز پر بعض صنعتوں میں سرمایہ کاری پر انکم ٹیکس راحت دینا چاہئے ۔ ماہرین نے یہ خیال ظاہر کیا ۔ شرعی قوانین الکوحل اور تمباکو جیسے کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کو ناجائز قرار دیتے ہیں ۔ اسی طرح اسلامی شرعیت میں سود کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ہے ۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا میچول فنڈ یکم دسمبر کو شرعی قوانین کی پابندی سے مربوط حصص فنڈ جاری کررہا ہے۔ اس کا مقصد ملک کی بڑی مسلم آبادی سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔ اسکیم15دسمبر کر بند کردی جائے گی اور توقع ہے کہ 26دسمبر سے قبل دوبارہ کھول دی جائے گی ۔ ایس بی آئی اسکیم کے آغاز کے ذریعہ ہندوستان میں چوتھا فنڈ جاری کرنے والا ادارہ بن جائے گا ۔ اس سے قبل گولڈ مین سیاچ ، توروس اور ٹاٹا میچول فنڈ اسلامی حصص کے فنڈ جاری کرچکے ہیں ۔ ماہر معاشیات سید زاہد احمد نے کہا کہ شرعی قوانین پر مبنی ایکویٹی فنڈس پر حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس راحت نہیں دی جارہی ہے ۔ اگر ان اسکیمات پر علیحدہ ٹیکس ترغیبات دی جائیں تو زیادہ سے زیادہ افراد کو ان فنڈس میں سرمایہ مشغول کرنے کی ترغیب دی جاسکتی ہے ۔ ٹاٹا میچول فنڈ کے سینئر منیجر پردیپ گوکھلے نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ٹاٹا بلا لحاظ مذہبی وابستگی سرمایہ کاروں کو اعلیٰ معیاری ترقی پذیر اسٹاکس میں سرمایہ مشغول کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ٹیکس بچت میچول فنڈس اور بچت اسکیمات سے مربوط ایکوٹی کے بر خلاف اس قسم کے فنڈس میں سرمایہ کاری پر کسی قسم کی ٹیکس راحت نہیں دی جاتی ہے ۔ ایس بی آئی میچول فنڈ کے چیف مارکٹنگ آفیسر ڈی پی سنگھ نے کہا کہ ایسے بے شمار افراد ہیں جو کہیں بھی سرمایہ مشغول نہیں کرتے۔ا س اسکیم کے ذریعہ سرمایہ کاری کے شعبہ میں ان کی دولت کو لایاجاسکتا ہے ۔

State Bank of India launches Shariah-compliant mutual fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں