یکساں قومی نظریہ مسائل پیدا کر سکتا ہے - نائب صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-29

یکساں قومی نظریہ مسائل پیدا کر سکتا ہے - نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس/ یو این آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ یکساں قومی نظریہ سے مسائل پیدا ہوں گے اور جب کہ ہندستان کے تکثیری ڈھانچہ میں مستقل فروغ کی ضرورت ہے ۔ حامد انصاری نے کہا کہ ہم قومی ریاستوں کی دنیا میں رہتے ہیں ، لیکن قومی ریاست سے واضح طور پر مسائل پیدا ہوں گے ۔ یکسانیت والے سماج میں بھی اختلاف ہی قابل شناخت ہوتی ہے ۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے75ویں تاریخ اور مورخین کے عنوان سے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حامد انصاری نے کہا کہ جدید دور میں عالمی منظر، پیچیدہ اور تناؤ سے پر ہے۔ انتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں4600طبقات موجود ہیں ۔ ان سب کی قومی شناخت برقرار رکھتے ہوئے ان کی علیحدہ شناخت بھی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ حامد انساری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کہ پارلیمنٹ کا حالیہ سرمائی سیشن اپوزیشن کے ان الزامات سے پر رہا جس میں اپوزیشن قائد ین نے الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار بی جے پی فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دے رہی ہے ۔ تبدیلی مذہب اور فرقہ وارانہ تبصرہ کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی متاثر رہی ،جہاں حامد انصاری ہی کارروائی چلاتے ہیں۔ یو این آئی کے مطابق نائب صدر جمہوریہ نے قومی شناخت کو برقرا رکھتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو سیاسی یا معاشی لحاظ سے نہیں تیار کرنا چاہئے بلکہ انہوں نے تاریخ کو ایسی جامع دستاویز بنانے کی ضرورت پر زور دیا جس میں پچھڑے ہوئے سماج کو بھی شامل کیاجائے تاکہ دلت اور جنسی برابری پر توجہ دی جاسکے۔

Idea of a 'homogeneous' nation is problematic, says Vice President Hamid Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں