آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدرآباد میں قائم ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدرآباد میں قائم ہوگا

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاست میں بہت جلد آل انڈیا اسٹییٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جس کے لئے ریاستی حکومت نے حیدرآباد رنگا ریڈی ، نگلگنڈہ اور ورنگل میں200ایکر اراضی کی نشاندہی کی ہے تاہم مرکز نے حیدرآباد میں ہی قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کی وجہ سہولتیں بتائی گئی ہیں ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے لئے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی سہولتیں بتائی گئی ہیں ۔ 840کروڑ روپے کے اس پراجکٹ کے ہاسپٹل میں960بستر ہوں گے ، ایک میڈیکل کالج جس میں100نشستیں رہیں گے اور 42پرسو اسپیشالسٹی خدمات انجام دی جائے گی ۔ ایک مرکزی ٹیم بہت جلد حیدرآباد پہنچ کر اس باوقار پراجکٹ کے مقام کا فیصلہ کرے گی ۔ مرکز نے ریاستوں کی تنظیم جدید کے وقت تلنگانہ اور آندھرا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے قیام کا وعدہ کیا تھا ۔ اس سال جولائی میں مرکزی عام بجٹ میں فنڈس بھی فراہم کیے گئے۔ اس وقت کے وزیر صحت ہرش وردھن نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو جولائی میں مکتوب روانہ کرتے ہوئے200ایکر اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ اس ہاسپٹل کے قیام اور سالانہ اخراجات مرکز کی جانب سے کئے جائیں گے ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ٹیچنگ ہاسپٹل میں500بستر رہیں گے ۔ سوپر اسپیشالسٹی ہاسپٹل میں300اور آئی سی یو ، ٹراؤما سنٹر میں 100بیڈس،فزیکل میڈیسن اور ریہا بلینٹیشن سنٹر میں30بیڈ اور آیوش سنٹر میں32بیڈس رہیں گے ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جیسے ادارے مرکزی اسکیم پرادھان منتر سوستھیاسرکشا یوجناکے تحت قائم کیے جارہے ہیں ۔

Centre wants AIIMS only in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں