آئٹم نمبر کرنے والی اداکارئیں فاحشہ - ہندو مہا سبھا لیڈر کا متنازعہ بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

آئٹم نمبر کرنے والی اداکارئیں فاحشہ - ہندو مہا سبھا لیڈر کا متنازعہ بیان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندو مہا سبھا کے ایک لیڈر نے آج یہ مطالبہ کرتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ فلموں میں تنگ لباس پہن کر آئٹم نمبر کرنیو الی اداکاراؤں کو فاحشائیں کہا جائے ۔ اس پر شدید برہمی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ ہندو مہا سبھاکے اتر پردیش کے جنرل سکریٹری نوین تیاگی کے مطالبہ کو سیاسی جماعتوں اور خواتین قومی کمیشن نے استبدادی قرار دیا ۔ تیاگی نے اسکولوں میں طالابت کے جینس اور تنگ کپڑے پہننے پربھی پابندی لگانے کامطالہ کیا اور یہاں تک کہاکہ انہیں موبائل فونس رکھنے کی بھی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔ تیاگی نے کہا جو لڑکیاں فلموں مین آئٹم نمبرکرتی ہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہیں انہیں فاحشائیں قرار دینا چاہئے ۔ ہمارا احساس ہے کہ جو عورتیں عریانیت کے ذریعہ پیسہ کماتی ہیں وہ فاحشائیں ہیں۔ وہ معاشرہ میں برائی پھیلا رہی ہیں ۔ وہ اس معاملہ پرسپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے ۔ تنظیم کے قومی سکریٹری سوامی چکراپانی نے تاہم متنازعہ ریمارکس سے دوری اختیار کی اور اسے ایک غلط بیان قرار دیا ۔ خواتین کمیشن کی صدر نشین للیتا کمارامنگلم نے تیاگی کے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں ایسے اقدا م کی مخالفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ استبدادی ذہنیت ہے ۔ کوئی یہ سوال بھی کرسکتا ہے کہ ان مردوں کو کیا کہاجائے جو تنگ کپڑے پہننے والی ایسی عورتوں کو دیکھتے ہیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ اس تبصرہ سے انہیں حیرت ہوئی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ سماج بیدار ہوجائے ۔ بی جے پی ترجمان سندیپ پاترا، نے بھی تیاگی کے اس بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی پارٹی سماج کی آزادی کے حق میں ہے ۔

Actors in skimpy outfits should be branded as prostitutes, says Hindu Mahasabha leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں