لاہور میں حافظ سعید کی ریلی دہشت گردی کے فروغ کا باعث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

لاہور میں حافظ سعید کی ریلی دہشت گردی کے فروغ کا باعث

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے لاہور میں ممبئی حملوں کے سازشی ذہن حافظ سعید کے ایک دو روزہ ریالی منعقد کرنے کی حرکت پر شدید تنقید کی ہے اور اس ریالی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ’’دہشت گردی کا اصل دھارا بنانے سے کم نہیں ہے ۔‘‘ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید نے ایک قومی یادگار پر ممنوعہ جماعت الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع منعقد کیا ۔ اس موقع پرپولیس جوانوں کی کثٖیر تعداد نگرانی پر مامور تھی حالانکہ جماعت الدوۃ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے ۔ حافظ سعید نے کل لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ پر ایک عوامی ریالی سے خطاب کیا اورہندوستان و نیز امریکہ کے خلاف زہر اگلا ۔ حکومت پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے اجتماع میں شرکت کے لئے شرکاء کو لاہور لانے دو خصوصی ٹرینیں چلائیں۔ اکبر الدین نے کہا کہ ہم اس اقدام کو دہشت گردی کو اصل دھارا میں شامل کرنے سے کم نہیں گردانتے ۔‘‘ اجتماع پاکستان میں ایک قومی یادگار پر ہوا ہے ، جہاں کثیر تعداد میں پولیس کو متعین کیا گیا تھا ۔ سارے پاکستان میں اس اجتماع کی تشہیر کی گئی تھی ۔ یہ اجتماع ایک ایسی تنظیم نے کیا جو نہ صرف ہندوستان بلکہ امریکہ ،برطانیہ ، آسٹریلیا کی جانب سے اور اقوام متحدہ کی قرار داد نمبر1267ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس اجتماع سے ایک ایسے شخص نے خطاب کیا جس کو قرار داد کے تحت ایک دہشت گرد نامزد کردیاگیا ہے ۔ اکبر الدین نے کہا کہ’’ اگر اس قسم کی سہولتیں ایک نامزد دہشت گرد تنظیم یا نامزد دہشت گرد کو فراہم کی جاتی ہیں اور ایسے اجتماع کے لئے ٹرین سرویسس فراہم کی جاتی ہین تو یہ اقدام ، کسی دہشت گرد تنظیم کو اصل دھارا میں لانے سے کم نہیں ہے ۔ لاہور میں منعقد ہ ریالی کے ذریعہ عالمی اصولوں کو یکلخت نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ عالمی اصول دہشت گردی کے خلاف وضع کئے گئے ہیں ۔‘‘

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں