منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ مشرق وسطیٰ ممالک میں روز گار حاصل کرنے والے افراد کے مفادات کے تحفظ کے لئے کیرالا کے طرز پر مبنی اقدامات کرنا چاہتی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر روزگار و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک رامر اؤ 13,14دسمبر کو دبئی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر وہ وہاں تلنگانہ کے افراد کے علاوہ عہدیداروں سے بھی بات چیت کررہے ہیں ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے دیہی علاقوں کے افراد روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک کا رخ کررہے ہیں ۔ ان کے مستقبل کا تحفظ کرنے کے لئے کیرالہ کے طرز کے اقدامات ضروری ہے ۔ تمام بیرونیممالک کے سفارتخانوں میں تلگو داں افراد کومقرر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے پہلے کئی مرتبہ مرکز سے نمائندگی کی گئی لیکن عہدیداروں کی کمی کی وجہ بتاتے ہوئے تعینات نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو خلیجی ممالک میں کام کرنے والوں کی تفصیلات جمع کرنا ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ جو واپس ہوچکے ہیں ان کی با ز آباد کاری ضروری ہے ۔ چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لائی جائے گی۔ ضلع نظم و نسق نے پہلے ہی عوام کو جعلی ٹراویل ایجنٹس سے ہوشیار رہنے کے لئے کہا ہے ۔ بعض افراد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعہ بیرونی ممالک جارہے ہیں ۔
مسٹر راما راؤ نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تلنگانہ افراد کے ٹھوس مسائل کے دو پہلے ہیں ایک یہ کہ جواب وہاں پر کام کررہے ہیں ان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ ان کی واپسی کے بعد ان کی با آباد کاری ضروری ہے ۔ دونوں پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسکیم تیار کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم کو کیرالہ روانہ کیاجارہا ہے جہاں وہ ان کے ماڈل کا جائزہ لے کر تلنگانہ حکومت کو ایک رپورٹپیش کریں گی جس کا جائزہ لے کر یہاں بھی ایک اسکیم تیار کی جائے گی ۔ تلنگانہ کے ہر ضلع سے ہزاروں نوجوان خلیجی ممالک میں روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں۔ بعض ایسے بھی ہیں جو نقلی ویزوں پر جاکر پریشان بھی ہیں۔ ان کی واپسی کے لئے ضروری انتظامات کرنا ضروری ہے ۔ یہ لوگ قرض لے کر بیرونی ممالک جاتے ہیں اور واپسی پر بعض قرض کے بوجھ سے خود کشی بھی کرتے ہیں ۔ حکومت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ایک اسکیم تیار کرے گی۔ خلیجی ممالک سے واپس ہونے والے افراد کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک علیحدہ محکمہ کے قیام کی تجویز ہے ۔ اس کی ذمہ داری واپس ہونے والے افراد کی باز آباد کاری ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ محکمہ نقلی ایجنٹوں کے خلاف مہم بھی چلائے گا اور شعور بیداربھی کرے گا۔
Gulf returned Telangana youth rehabilitation program
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں