حیدرآباد کے اہم جنکشنوں پر عالمی معیاری سڑکوں کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-25

حیدرآباد کے اہم جنکشنوں پر عالمی معیاری سڑکوں کی تعمیر

حیدرآباد
یو این آئی
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اپنے دائرہ کار میں آںے والے تمام اہم جنکشنوں پر ٹریفک اژہام کو کم کرنے کے لئے عالمی معیار کی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ رہا ہے ۔ کارپوریشن کے کمشنر اور اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے جنہوں نے مختلف محکموں کے سربراہان کے ہمراہ مختلف محکمہ جاتی سر گرمیوں کا اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ لیا ، کہا کہ آئندہ برسوں میں پورے حیدرآباد شہر کا نقشہ تبدیل ہونے والا ہے ، کیونکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ویژن کے مطابق حیدرآباد کو ایک گلوبل سٹی میں تبدیل کرنے کا کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک عہدیدار کو چاہئے کہ وہ مناسب تال میل اور تعاون کے ذریعہ اپنا اپنا اہم اور زمہ دارانہ رول ادا کرے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں پر عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ حیدرآباد کو ایک ورڈ کلاس سٹی میں تبدیل کر نے چیف منسٹر کے ویژن کی تکمیل ہوسکے ۔ سومیش کمار نے مزید کہا کہ مہدی پٹنم تا آرام گھر پی وی این آراکسپریس ہائی وے11تا12کلو میٹر طویل ہے ، اور ہر شہری یہ بات جانتا ہے کہ اکسپریس ہائی وے صرف12منٹ میں طے کی جاسکتی ہے ۔ اس لئے جی ایچ ایم سی، پی وی این آراکسپریس ہائی وے کے مماثل شہر کے اہم جنکشنوں پر بھی اکسپریس ہائی ویز کی تعمیر کا منصوبہ بنارہا ہے تاکہ ٹریفک اژدہام پر قابو پایاجاسکے ۔ ایسے اکسپریس ویز تعمیر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ درکار ہے اس لئے کارپوریشن اپنی آمدنی میں اضافہ کے لئے اعلیٰ پیمانے پر منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں تمام پہلوؤں کو ملحوظ رکھاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں شہر میں ایک ہزار کلو میٹر طویل بین الاقوامی معیار کی سڑکیں بچھائی جائیں گی ۔ سرکاری اراضیات کے تحفظ کے لئے انہوں نے کہا کہ ان کی حصار بندی کی جائے گی اور تمام قبرستانوں کو بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ فروغ دیاجائے گا ۔ جی ایچ ایم سی کے تمام سرکلوں میں ایک ہزار پیشاب خانے تعمیر کیے جائیں گے ۔ تاکہ کھلے مقامات پر رفع حاجت کا سلسلہ روکا جاسکے ۔ ہر سرکل میں خواتین کے لئے بھی دو ٹائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے تمام زونل کمشنرس اور ڈپٹی کمشنرس اور چیف سٹی پلانر کو ہدایت دی کہ وہ فٹ پاتھوں پر قبضوں کی برخواستی کے لئے ہائی کورٹ کے احکام پر عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں پر قبضوں کے بعد پیدل چلنے والوں کو دشواریاں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر س کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ میں شخصی طور پر دلچسپی لیں اور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق فٹ پاتھ پر قبضوں کی برخواستگی کو یقینی بنائیں ۔

GHMC plans 1000 KM roads of international standards in city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں