مغربی بنگال حکومت دیہی علاقوں میں 9 لاکھ بیت الخلا تعمیر کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

مغربی بنگال حکومت دیہی علاقوں میں 9 لاکھ بیت الخلا تعمیر کرے گی

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال حکومت نے سال رواں میں9لاکھ بیت الخلاء دیہی علاقوں میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی پنچایت اور دیہی ترقی محکمہ کے خصوصی سیکریٹری دپیندوسرکار نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن اور نرمل بنگلہ مشن کے تحت تین لاکھ بیت الخلاء دیہی علاقہ میں تیار ہوچکے ہیں ۔ محکمہ سکریٹری نے بتایا کہ حکومت نے67لاکھ مکانات میں بیت الخلاء کی تعمیر کا ہدف متعین کیا ہے اس کے لئے2237گرام پنچایت کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کے علاوہ دیہی علاقے میں واقع4ہزار اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق دیہی علاقے کی60فیصد آبادی ابھی کھلے آسمان کے نیچے رفع حاجت کرتی ہے ۔ صرف57فیصد مکانات میں بیت الخلاء کا ڈھانچہ ہے ۔ دیہی ترقی کے محکمہ کے اسپیشل سکریٹری نے دپیندروسرکار نے بتایا کہ گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہونے کی وجہ سے کئی مسائل پیدا کررہے ہیں اور ان میں پانی کی آلودگی کی وجہ سے بیماری ۔ مغربی بنگال حکومت پرائیوٹ کمپنی اور این جی اوز کی مدد س دیہی علاقوں میں صفائی مہم چلارہی ہے ۔

Construction of 9 lakh Toilets WB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں