بی جے پی ٹاملناڈو میں فرنٹ کی قیادت کرے گی - صدر بی جے پی امیت شاہ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

بی جے پی ٹاملناڈو میں فرنٹ کی قیادت کرے گی - صدر بی جے پی امیت شاہ کا بیان

بی جے پی کے قومی صدرا میت شاہ نے آج یہاں کہا کہ یہ صاف ہوگیا ہے کہ آئندہ2016ء میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ٹامل ناڈو میں فرنٹ کی قیادت کرے گی اور انتخابات کے وقت ہی وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیاجائے گا ۔ بی جے پی پارٹی کے صدر دفتر کملا لیام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ انہوں نے ریاستی لیڈران کے ساتھ تھوڑی دیر قبل میٹنگ کی ہے اور اس میں اتفاق رائے سے یہ امر پاس کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ بھی وہ بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ایم کے کے صدر وائیکو اس منصوبے کو پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں اور وہ دوسری حلیف پارٹیوں سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کے کو بھیاس کے لئے راضی کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ کے اس بیان کو اس تناظر میں دیکھاجارہا ہے کہ بی جے پی اپنے اتحادیوں کی تعداد میں اضافہ کررہی ہے ۔ مسٹر شاہ این ڈی اے کی زیر قیادت چلنے والی حکومتیں مزید حواری تلاش کررہے ہیں اور اسے وسعت دینے کی تیاری کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو کے فلمی اداکار اور ڈی ایم ڈی کے کے سربراہ وجئے کانت اور پی ایم کے کے سربراہ ڈاکٹر رام داس2014کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کے سربراہان کی خواہش ہے کہ بی جے پی تمل ناڈو میں2016کے انتخابات سے قبل ہی اپنے امیدوار کا اعلان کردے۔ امت شاہ نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر ان کا فرنٹ اقتدار حاصل کرنے کی پوزیشن میں آجائے گا تو وہ وزیر اعلیٰ کے لئے فرنٹ سے کسی کے نام کا اعلان کرسکتے ہیں اور اس فرنٹ کی قیادت بی جے پی کے ہاتھ میں ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ ابھی فرنٹ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ کچھ نئی پارٹیاں اس فرنٹ سے نکل بھی جائیں۔ مسٹر شاہ نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی تمل ناڈو میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہاں ان کے کارکنان کی تعداد60لاکھ سے متجاوز کرجائے گی اور انہوں کے سہارے وہ ریاست کی بڑی پارٹی بنیں گے ۔

BJP will lead alliance and take power in 2016 Tamil Nadu assembly elections: Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں