برہم بلاول کا بےنظیر بھٹو کی برسی کے لئے پاکستان آنے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

برہم بلاول کا بےنظیر بھٹو کی برسی کے لئے پاکستان آنے سے انکار

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی پیپلز پارٹی کے صدر نشین بلاول بھٹو پاکستان سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جب کہ ملک میں ان کی ماں اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی آج برسی منائی جارہی ہے ۔ بلاول کی اس توقع پر عدم موجودگی سے ان کے اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ شدید اختلافات سے متعلق میڈیا اطلاعات کی توثیق ہوتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر نشین زرداری اگرچہ اپنے برہم بیٹے کو منانے لندن گئے تھے تاہم گڑھی خدا بخش میں آج منعقدہ برسی تقریب میں شرکت کے لئے انہیں پاکستان لایاجاسکے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ برسی میں شرکت سے گریز کے بارے میں بلاول نے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔2007میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے فرزند کی ماں کی برسی کی تقریب کے موقع پر ملک سے دور ہیں۔ پی پی پی نے اگرچہ سیکوریٹی تشویش کو اس کی وجہ بتایا کہ لیکن بلاول کی غیر موجودگی سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ پارٹی امور پر اپنے باپ کی گرفت کے سبب دونوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ پی پی پی کے ایک لیڈر نے اس کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی امور کے بارے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ۔ بلاول نے باپ سے مشورہ کئے بغیر جہانگیر بدر اور بشیر ریاض کو اپنا سیاسی مشیر اور پریس سکریٹری مقررکردیا۔ زرداری نے اگرچہ اس انتخاب کی مخالفت نہیں کی ۔ تاہم انہوں نے بیٹے سے کہا کہ پارٹی کو آزادی سے چلانے کی انہیں اسی وقت اجازت دی جائے گی جب وہ بالغ النظر ہوجائیں ۔

'Angry' Bilawal Refuses to Return on Benazir Bhutto's Death Anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں