پاکستانی فوج کی تازہ کارروائی - 60 انتہا پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

پاکستانی فوج کی تازہ کارروائی - 60 انتہا پسند ہلاک

پشاور
پی ٹی آئی
پاکستانی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں تقریباً60عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور شمال مغربی قبائلی علاقہ میں فوج کی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد بندوقوں کی لڑائی چھڑ گئی ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات کہی ۔ عسکریت پسندوں نے آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اور کزئی ایجنسی میں شندارا اور قزانہ کا نداؤ میں چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ پاکستانی فوج نے اس حملہ کو پسپا کردیا جس کے نتیجہ میں20عسکریت پسندہلاک اور مزید20زخمی ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلہ میں کم از کم چار سپاہی زخمی ہوگئے ۔ انہیں علاج کے لئے پشاور کو لایا گیا ہے ۔ چیک پوست پر حملہ دو ر افتادہ شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ میں پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں39عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد کیا گیا اور کل سینکڑوں مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا ،جب کہ10غیر درج رجسٹرڈ مذہبی اداروں کو مہر بند کردیا گیا ۔ حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی جارحیت میں شدت پیدا کردی ہے ۔ اور کزئی کے شمال مغرب میں پاکستان کے سات نیم خود مختار قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ عسکریت پسند طالبان اور القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں کا ایک مضبوط گڑھ ہے ۔ یہ علاقہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسوس کا ایک خفیہ اڈہ تھا جہاں وہ2013میں شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ پاکستانی فوج نے جون میں جنوبی وزیرستان اور خیبر کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک فوجی مہم شروع کی تھی اور پشاور میں ایک آرمی اسکول پر طالبان کے ایک حالیہ حملہ کے بعد جس میں150افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بیشتر بچے تھے کارروائی میں شدت پیدا کردی ۔
اسلام آباد
یو این آئی
دو خودکش بمبار آج صبح بلو چستان کے شمالی زہوب ضلع میں سیکوریٹی فورسس کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار جس نے شناخت مخفی رکھنے کی درخواست کی ہے اخبار ڈان سے کہا کہ فورسیس نے زہوب کے گوال اسماعیل زئی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا اور دوسرے کو سیکوریٹی فورسیس نے ہلاک کردیا ۔ سیکوریٹی فورسیس نے کارروائی کے دوران500بم 200کلو گرام دھماکو مادہ،50جیاکٹس،13راکٹ لانچرس اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کرلئے ۔ عہدیدارنے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ بموں کو بھی بے اثر کردیا ۔ کارروائی کے دوران سیکورٰٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ علاقہ میں مزید سپاہیوں کو طلب کرلیا گیا ہے کیونکہ ایسا خدشہ ہے کہ عسکریت پسند نشانہ بناکر ہلاک کئے جانے اغوا کرنے اور بم دھماکے کرسکتے ہیں ۔ گوال اسماعیل زئی وفاقی انتظامیہ کے قبائلی علاقوں کے پاکستان کے نازک قبائلی علاقہ سے قریب ہے ۔ یہ علاقہ عسکریت پسندوں کے لئے ایک ٹرانزٹ روٹ سمجھاجاتا ہے جس کی وجہ سے کارروائی میں مسلح افواج پر دباؤ بڑھایاجارہا ہے ۔

Airstrikes, gun battle kill 60 militants in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں