آندھرا میں آج سے بدعنوانی مخالف ہفتہ کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

آندھرا میں آج سے بدعنوانی مخالف ہفتہ کا اہتمام

حیدرآباد
یو این آئی
اے پی اینٹی کرپشن بیورو کل سے اینٹی کرپشن ویک2014منارہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے9دسمبر کو عالمی یوم انسداد رشوت ستانی قرار دیا ہے ۔ اسی دن اینٹی کرپشن ویک کا اہتمام عمل میں آئے گا ۔ کل پہلے دن اے سی بی کے ڈی ایس پیز ہفتہ بھر طویل مختلف پروگراموں کا شیڈول اور انسداد رشوت ستانی شعور بیداری پوسٹرس جاری کریں گے ۔ انسداد رشوت ستانی ہفتہ کے سلسلہ میں ایک ٹال فری نبر1064بھی جاری کرتے ہوئے کرپشن کی اطلاع دینے کے لئے عوام کے نام معنون کیاجائے گا ۔ کسی بھی قسم کی رشوت ستانی کے بارے میں اس نمبر پر یا ای میل آئی ڈیdg_acb@ap.gov.inپر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ انسداد رشوت ستانی پر شعور بیدا ر کرنے کے لئے ریاست بھر میں پوسٹرس جاری کیے جارہے ہیں ۔ سنیما گھروں کے بشمول تمام بصری ذرائع پر ایک مختصر فلم بھی ٹیلی کاسٹ کی جائے گی اور جو اینٹی کرپشن پر بنائی گئی ہے ۔ دوسرے دن4دسمبر کو ڈی ایس پیز مختلف کالجوں کا دورہ کرکے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور ان کے پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔ تیسرے دن5دسمبر کو ڈی ایس پیز ایک عوامی جلسہ کو مخاطب کر کے انہیں اینٹی کرپشن بیورو کے بارے میں بتائیں گے اور انسداد رشوت ستانی کے لئے ان کے رول سے عوام کو واقف کرائیں گے ۔
چوتھے دن6دسمبر کو آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ مقابلے ہر ضلع میں منعقد کئے جائیں گے جن کے عناوین عوامی زندگی میں کرپشن اور اس کی روک تھام سے متعلق ہوں گے ۔ پانچویں دن 7دسمبر کو ہر ضلع کے جونیر و ڈگری کالج طلباء کے لئے مضمون نوسی کے مقابلے کا اہتمام کیاجائے گا ۔ چھٹے دن8دسمبر کو ہر ضلع کے پیشہ وارانہ کالجوں اور یونیورستیوں کے طلباء کے لئے مضمون نویسی کا مقابلہ ہوگا ۔ مضمون نویسی کے تینوں مقابلے تلگو اور انگریزی زبان میں منعقد کئے جائیں گے ۔ جیتنے والوں کو ڈی جی اینٹی کرپشن بیورو کے دستخط کردہ توصیف نامے اور مومنٹو دیے جائیں گے ۔ آخری دن9دسمبر کو جب کہ عالمی یوم انسداد رشوت ستانی ہوگا، تمام مقامات پر ریالیوں کا اہتمام کیاجائے گا ۔ یہ ریالیاں آگے چل کر جلسوں میں تبدیل ہوجائیں گی جن سے ضلع عہدیدار خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد مضمون نویسی مقابلوں کے انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

Andhra Pradesh anti corruption week from today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں