بارک اوباما کو دورہ حیدرآباد کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

بارک اوباما کو دورہ حیدرآباد کی دعوت

حیدرآباد
یو این آئی
امریکہ کے صدر بارک اوباما کو حیدرآباد آنے کی حکومت تلنگانہ نے دعوت دی ہے۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب امریکی سفارتخانہ کو تحریر کیا ہے ۔ اوباما ملک کی یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے لئے قومی دارالحکومت نئی دہلی آنے والے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں انہیں یوم جمہوریہ تقاریب میں بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی ۔ اسی دوران تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے سکریٹریٹ میں امریکہ قونصلیٹ خانہ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اوباما کے دورہ ہند کے سلسلہ میں ان عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

Telangana sends invite to US President Barack Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں