امریکی عدالت میں کانگریس کے خلاف مخالف سکھ فسادات مقدمہ خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

امریکی عدالت میں کانگریس کے خلاف مخالف سکھ فسادات مقدمہ خارج

نیویارک
پی ٹی آئی
ایک وفاقی عدالت نے ایک رائٹس گروپ کی جانب سے کانگریس پارٹی کے خلاف دائر کردہ1984ء سکھ فسادات کے مقدمہ کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا ہے کہ اس کیس کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سکنڈسرکٹ کورٹ آف اپیلس کے3رکنی ججس کے پیانل نے اس کیس کو خارج کردیا اور متذکرہ گروپ سکھس فارجسٹس(ایس ایف جے) کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کی ہلاکت کے بعد سکھوں کے بڑے پیمانہ پر قتل عام کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے ۔ اس پیانل نے فیصلہ سنایا کہ اگرچہ یہ سنجیدہ الزام ہے تاہم اس کا امریکہ سے تعلق نہیں ہے۔ پیانل کے مطابق یہ واقعات ہندوستان میں ہندستانی شہریوں کے خلاف پیش آئے لہذا اس سلسلہ میں امریکی عدالت کچھ نہیں کرسکتی ۔ ایس ایف جے کے قانونی مشیر گرپت دت سنگھ پانون نے کہا کہ ان کا گروپ اس کیس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ اسی دوران کانگریس پارٹی کے اٹارنی روی بترا نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے کہا کہ ایس ایف جے کو چاہئے کہ اس فیصلہ کو قبول کرے اور اس بات کا اعتراف کرے کہ اس کی مہم غلط ہے اور وہ اس معاملہ کو یہیں پر چھوڑ دے ۔

'84 riots: Case against Cong dismissed in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں