اوباما کی سال 2014 کی آخری پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

اوباما کی سال 2014 کی آخری پریس کانفرنس

واشنگٹن
رائٹر
صدر امریکہ بارک اوباما نے سال رواں کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے ۔ اپنے اس اہم خطاب میں انہوں نے سائبر کرائم سے لے کر امریکہ میں غیر منصفانہ اجرتوں کے معاملہ پر بھی بات کی ۔ امریکی صدر نے کل وائٹ ہاؤز میں2014ء کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں گرما گرم عالمی مسائل کے علاوہ داخلی معاملات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہوا جب کہ صحت عاملہ میں اصلاحات کی وجہ سے10ملین امریکی باشندوں کو فائدہ پہنچا ۔ اس پریس کانفرنس کے بعد سب سے زیادہ سوالات سونی پکچرس انٹر یٹینمنٹ کی ہیکنگ اور وشنگٹن اور ہوانا کے تعلقات میں بہتری کے تعلق سے کئے گئے۔ کل ہی امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے توثیق کی تھی کہ سونی پکچرس انٹرٹینمنٹ کی ہیکنگ میں شمالی کوریاکے ہیکرس ملوث ہیں جب کہ رواں ہفتہ ہی امریکہ اور کیوبا کے رہنماؤں نے نصف صدی تک جاری رہی سفارشی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا ۔ امریکی صدر نے سونی پکچرس سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات سے اختلاف کیا کہ فلم’’دی انٹر ویو‘ کو تھیٹرس میں ریلیز نہ کیاجائے ۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی اس فلم کا مرکزی موضوع شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کے ایک خیالی منصوبہ سے متعلق ہے۔ ہیکنگ کے اس تازہ واقعہ کے بعد ایسے خدشات پیدا ہوگئے تھے کہ خود کو امن کا محافظ کہنے والا ہیکرس کا یہ گروہ اس فلم کی نمائش کے دوران تشدد کا باعث بن سکتا ہے ۔ اگرچہ اوباما نے اس معاملہ پر حکومت کے رد عمل کو خفیہ ہی رکھا لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کی نمائش روکنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اس پریس کانفرنس کے دوران اوباما سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ کیوبا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے تعلق سے کی جانے والی تنقید پر اپنا رد عمل ظاہر کریں ۔ یہ امر اہم ہے کہ ناقدین کا خیال ہے کہ اس کمیونسٹ ملک کے ساتھ غیر مشروط طور پر باہمی تعلقات معمول پر لانے سے کاسٹرو حکومت بنیادی اصلاھات نہیں کرے گی ۔ اس تناظر میں اوباما نے کہا کہ کیوبا میں تبدیلی کے لئے رابطہ کاری کا طریقہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلقات میں بہتری کا عمل نہایت آہستہ ہوگا اور اس دودران ہوانا حکومت پر زور دیاجائے گا کہ وہ انسانی حقوق کے تعلق سے اپنا ریکارڈ بہتر بنائے ۔ امریکی صدر کے مطابق اس ملک کیوبا کی حکومت اب بھی اپنے عوام کو دبار ہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلقات میں بہتری کا عمل نہایت آہستہ ہوگا اور اس دوران ہوانا حکومت پر زور دیاجائے گا کہ وہ انسانی حقوق کے تعلق سے اپنا ریکارڈ بہتر بنائے ۔ امریکی صدر کے مطابق اس کیوبا کی حکومت اب بھی اپنے عوام کودبا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بطور صدر ہوانا کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ اوباما نے اس پریس کانفرنس کے اختتام پر ری پبلکن پارٹی کے ساتھ کام کرنے سیاہ فام باشندوں کی صورتحال اور دیگر کئی اہم معاملات پر پوچھے گئے سولات کے جواب بھی دئیے ۔ اختتام پر اوباما نے کہا کہ2014ء کے دوران ہم مشکل راستوں سے گزرے ہیں لیکن بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ اب امریکی صدر کرسمس کی تعطیلات منانے کے لئے ہوائی کا رخ کریں گے ۔

President Obama's last press conference of the year 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں