راہول ورما نے امریکی سفیر برائے ہند کی حیثیت سے حلف لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

راہول ورما نے امریکی سفیر برائے ہند کی حیثیت سے حلف لیا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد رچرڈ راہول ورما نے امریکی سفیر برائے ہند کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لے لیا۔ اس طرح وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والے اولین ہندوستانی نژاد امریکی بن گئے ۔ انہوں نے سیول نیوکلیر معاہدہ اور ہند۔ امریکہ تعلقات کو طاقتور بنانے میں خاموشی کے ساتھ کام کیا ہے۔46سالہ ورما کو زیر خارجہ جان کیری نے یہاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں حلف دلایا۔ ورما، آئندہ ماہ کیری کے دورہ نئی دہلی سے قبل ہندوستان پہنچ جائیں گے ۔ امریکی صدر بارک اوباما جنوری کے اواخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ اور بحیثیت مہمان خصوصی 26نوری کو یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔

Indian-American Richard Rahul Verma sworn in as US ambassador to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں