1993 کا بنگال پولیس فائرنگ واقعہ جلیان والا باغ حادثہ سے بدتر - تحقیقاتی کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-30

1993 کا بنگال پولیس فائرنگ واقعہ جلیان والا باغ حادثہ سے بدتر - تحقیقاتی کمیشن

کولکاتا
آئی اے این ایس
جسٹس سشنتا مکرجی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ 21جولائی1993ء کو بنگال میں رونما ہوا حادثہ جلیان والا باغ کے حادثے سے زیادہ بدتر تھا جس میں کانگریس کے13کارکن مارے گئے تھے۔ اس حادثہ پر بات کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر قانونی تھا۔ رپورٹ پیر کے روز داخل کی گئی تھی جس میں اس حادثہ کا ذمہ پولیس اور وزارت داخلہ کو قرار دیا گیا ۔ متعدد چشم دید گواہوں کے بیانات اور دستاویزات کے مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ یہ حادثہ مکمل طور پر غیر قانونی تھا۔ اس کے ذمہ دار جو افراد تھے اپنی ذمہ داری سے فرار حاصل نہیں کرسکتے ۔ کمیشن نے پولیس فائرنگ میں مرنے والوں کے رشتہ داروں کو فی کس25لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو فی کس 5لاکھ روپے ادا کئے جانے کا حکم دیا ۔ اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ یہ کانگریس کا سوانگ ہے ۔ حزب اختلاف کے لیڈر سوریا کانتا مشرا نے کہا کہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ فائرنگ غیر قانونی اور غیر آئینی تھی مگر اس وقت جو تحریک چلائی گئی تھی وہ کہاں تک آئینی تھی ؟ سی پی آئی کے دوسرے رہنما محمد سلیم نے بھی اس پر زبردست رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہا سبات پر بحث ہوسکتی ہے کہ یہ فائرنگ جانتے بوجھتے کی گئی تھی یا نہیں ۔ مگر اس حادثے کو جلیانوالہ باغ کے حادثے سے تشبیہ دینا سیاسی چالباری کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

1993 Kolkata police firing worse than Jallianwala Bagh, says Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں