خواتین کو تمام شعبوں میں کلیدی رول ادا کرنے کا مشورہ - مرکزی مملکتی وزیر کامرس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

خواتین کو تمام شعبوں میں کلیدی رول ادا کرنے کا مشورہ - مرکزی مملکتی وزیر کامرس

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مرکزی مملکتی وزیر کامرس نرملا ستیا رمن نے آج یہاں کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں کلیدی رول ادا کرتے ہوئے اپنے موقف کو بہتربنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ یہاں سیفٹی آف ویمن اور تشدد کا حل کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سمینار کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ اور پبلک سروس سیکٹر میں کلیدی عہدوں کو خواتین اپنے قبضہ میں رکھیں تاہم اس کے لئے خواتین کو اہل بننے اور تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہونا پڑے گا۔اس دو روزہ سمینار کا اہتمام اے بی وی پی کی جانب سے کیا گیا ۔ سیتا رمن نے خود کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلیت و قابلیت کے باعث آج انہیں مملکتی وزیر کامرس کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ اس طرح اہم عہدے دیگر اہل خواتین بھی پاسکتی ہیں ۔ مگر انہیں اس کا علم نہیں ہوتا یا پھر اپنے آپ کو اہل بنانے میں ناکام رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف قانون ، خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، تاہم سزا ہی سے ان کے خلاف ہونے والے تشدد کو روکا جاسکے گا ۔ خواتین پر تشدد کے معاملات کی یکسوئی کے لئے مزید فاسٹ ٹریک کورٹ(تیز گام عدالتوں) کے قیام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ لڑکیوں اور بیٹوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کریں ۔ اس سمینارکے افتتاحی دن مقامی قائدین اور سینکڑوں لڑکیوں نے شرکت کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں