وشاکھا پٹنم کے ساحل پر جہاز غرق - نیوی اہلکار ہلاک - چار لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

وشاکھا پٹنم کے ساحل پر جہاز غرق - نیوی اہلکار ہلاک - چار لاپتہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وشاکھا پٹنم کے ساحل پر کل رات ایک جہاز کے ڈوبنے سے چار نیوی اہلکار کے بشمول ایک آفیسر ہنوز لاپتہ ہے جن کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے ۔ تار پیڈو ریکوری ویزل کے اس حادثہ کی تحقیقات کے لئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے جب کہ دیگر23کوبچالیا گیا ۔ نیوی چیف اڈمیرل( امیر البحر) آر کے دھون ، اپنے چار روزہ بیرونی ملک کے دورہ کو مختصر کرتے ہوئے وشاکھا پٹنم پہنچنے والے ہیں ،۔ نیوی کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ نو جہازاور طیارے جس میں بوئنگP81، ڈورنیرس، ایس کے جی42Cاور رات میں صاف دکھائی دینے والے آلات کے حامل چیتک ہیلی کاپٹروں کو لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے کاموں پر مامور کیاگیا ہے ۔ نیوی کے ترجمان ڈی کے شرما نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کے انجن روم اور اسٹیرنگ کمپارٹمنٹ میں پانی داخل ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ یہ جہاز1983میں گواشپ یارڈ لمٹیڈ نے تیار کیاتھا اور یہ گزشتہ31 سالوں سے نیوی کے زیر استعمال رہا۔

One dead, 4 missing as Navy ship sinks near Visakhapatnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں