نہرو کے تاریخی طیارے کی جھلک عوام دیکھ سکیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

نہرو کے تاریخی طیارے کی جھلک عوام دیکھ سکیں گے

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش حکومت نے 22سال کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے 125ویں یوم پیدائش پر لوگوں کو ان کا تاریخی طیارہ نمائش کے لئے رکھا ہے ۔ راج ہنس124TUعجائب گھر کے احاطہ میں کھڑا ہے جو لکھنو کے چڑیا گھر کے اندر ہے ۔ اسے دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔1992میں اس کی نمائش بند کردی گئی تھی ۔ ہند۔ سوویت یونین دوستی کی علامت ہونے کے علاوہ اس طیارے کی زبردست تاریخی اہمیت ہے ۔ کیونکہ وزیر اعظم جواہر لعل نہرو اس طیارے میں سفر کیاکرتے تھے ۔ یہ عجائب گھر کے لئے ان کا تحفہ تھا ۔ یہ تین سال تک لکھنو کے ہوائی اڈے پر کھڑا رہا اس کے بعد1983میں خصوصی انتظامات کرنے کے بعد راج ہنس کو عجائب گھر لایا گیا ۔ افسران نے آج بتایا کہ نہرو کی125وین یوم پیدائش پر عجائب گھر میں اس کی دوبارہ نمائش کے لئے تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس طیارے میں پائلٹوں کی جگہ دومجسمہ رکھے گئے ہیں تاکہ آنے والوں میں خصوصاً بچوں کو اچھا لگے۔ کیونکہ یہ طیارہ دلچسپی کا مرکز رہے گا اس لئے اس کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے کیونکہ لوگوں کو دیواروں پر لکھنے اور سیٹوں کو پھاڑنے کی عادت ہوگئی ہے اس لئے محافظ نظر رکھیں گے ۔

Public to have glimpse of Nehru's historic aircraft in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں