سلامتی کونسل مقبوضہ فلسطین سے انخلا کے لئے نظام الاوقات جاری کرے - او آئی سی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

سلامتی کونسل مقبوضہ فلسطین سے انخلا کے لئے نظام الاوقات جاری کرے - او آئی سی

جدہ
سعودی پریس ایجنسی
اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لئے نظام الاوقات جاری کرے۔ فلسطینی عوام کو تمام مقبوضہ علاقوں میں عالمی تحفظ فراہم کیاجائے ۔ یہ مطالبہ او آئی سی کے سکریٹری جنرل ایادمدنی نے فلسطین اور القدس سے متعلق رابطہ ٹیم سے اجلاس کے دوران کیا۔ تین وزرائے خارجہ پر مشتمل ہے ۔ اجلاس مراکش کے شہر رباط میں ہوا ۔ ایاد مدنی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے سلسلہ جنبائی کر کے کونسل کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی دستاویزات کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کے لئے نظام الاوقات جاری کے۔1949ء کے دوران جنیوا دستاویزات پر دستخط کرنے والے اہم فریقوں پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ، اور متفقہ کارروائی کا اہتمامکریں ۔ ایاد مدنی نے رابطہ کمیٹی سے یہ بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے پے در پے رابطے کرکے اس امر پر زور دیں کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے متعلقہ اداروں کی قرار دادوں نافذ کرانے کے لئے متحرک ہوں ۔ اید مدنی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے دائمی رکن ممالک اسرائیلی پالیسیوں سے نمٹنے کے سیاسی اور قانونی طور پر پابند ہیں۔ اسرائیل روزانہ مذہب دنیا مں رائج طریقوں ، بین الاقوامی قوانین، اقدار اور اصولوں کے منافی کام کررہا ہے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ یونیسکو میں انسانی حقوق کونسل کی ہر محفل میں امریکہ اسرائیل کی جانبداری کررہا ہے اور اس کا یہ رویہ غیر جانبدارثالث کے فرائض اور خصوصیات کے منافی ہے ۔ انہوں نے مشرق وسطی کے تنازعہ سے متعلق چار فریقی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کردار اد اکریں اور کمیٹی جس مقصد کے لئے قائم کی گئی تھی اسے پورا کریں۔اسرائیل کے اشتعال انگیزیوں اور پالیسیوں کے حوالے سے دو ٹوک صاف موقف کا اعلان کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی قانونی ، انتظامی ، عوامی ، ابلاغی سطح پر امن کا معرکہ لڑتی رہے گی ۔ دریں اثنا مصری دفتر خارجہج نے مشرقی القدس میں200نئے یہودی مکانات کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے ۔ دوسری جانب فرانس نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ مشرقی القدس میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے کیونکہ یہ دو ریاستوں کے فارمولے کو براہ راست سبو تاژ کررہا ہے ۔

Security Council to issue a timetable for withdrawal from occupied Palestine - OIC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں