ہندوستان کا پرتھوی۔2 میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

ہندوستان کا پرتھوی۔2 میزائل کا کامیاب تجربہ

بالیشور
پی ٹی آئی
ہندوستان میں جمعہ کوجوہری اسلحہ لے جانے کی صلاحیت والی اپنے ملک میں بنی پرتھوی ۔2میزائل کا چاندی پور کے قریب انٹیگریٹیڈرینج کے کامیاب تجربہ کیا ۔ زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت والی اس میزائل کی حملہ کرنے کی صلاحیت350کلو میٹر ہے ۔ دفاعی شعبہ سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ500کلو گرام سے ایک ہزار کلو گرام جوہری اسلحہ لے جانے والی صلاحیت والی اس میزائل کا صبح دس بج کر چالیس منٹ پر پرانٹیگریٹیڈٹسٹ رینج(آئی ٹی آر) سے کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ اسے دو انجن کی مدد سے چھوڑا گیا اور اس میں میزائل کی بہترین تکنیک کا استعمال بھی کیا گیا تھا ۔ اس تجربہ کو مکمل طور سے کامیاب بتاتے ہوئے آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر ایم وی کے وی پرساد نے بتایا کہ فوجی فورس کمان نے یہ تجربہ کیا ۔
دفاعی شعہ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ تجرباتی مشق کے تحت اس جدید ترین تکنیک والی میزائل کا انتخاب اکثر پروڈکشن اسٹاک سے کیاجاتا ہے اور میزائل کو چھوڑنے کے عمل کو ایس ایف سی کے ذریعہ کیاجاتا ہے اور دفاعی تحقیقی اور ترقیاتی ادارے(ڈی آر ڈی او) کے سائنسداں اس کی نگرانی کرتے ہیں۔ میزائل کے چھوڑے جانے کے راستے پر اڑیسہ کے ساحل کے پاس واقع ڈی آر ڈی اور ڈار ۔ الیکٹروآرٹیکل ٹریکنگ نظام اور ٹیلی میٹری اسٹیشن کے ذریعہ نظررکھی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ طے شدہ ہدف کے نزدیک خلیج بنگال میں ڈاؤن رینج ٹیم کو جہاز پر تعینات کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے میزائل چھوڑنے کے اس پورے عمل پر نظر رکھی ۔ پرتھوی ۔2ایسی میزائل ہے جسے ہندوستان کے ممتاز انٹیگریٹیڈ گائیڈڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام(آئی جی ایم ڈی پی) کے تحت ڈی آر ڈی او کے ذریعہ فروغ دیا گیا ہے ۔ اسے 2003میں ایس ایف سی میں شامل کیا گیا تھا اور اب یہ ایک ثابت شدہ تکنیک بن گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کا تجربہ ایف ایس ایف سی کی مسلسل تجرباتی مشق کاایک حصہ تھا اور اس پر ڈی آر ڈی کے سائنسدانوں کی مکمل نگرانی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اس طرح کی تجرباتی مشق واضح طور سے ہندوستان کی کسی بھی طرح کی مہم کو لے کر اس کی تیاری کو بتاتے ہیں ۔ اور یہ ہندوستان کی دفاعی اسلحہ کے تئیں اعتماد کو بھی ثابت کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ2014میں گزشتہ مرتبہ پرتھوی۔2میزائل کاتجربہ اسی سینٹر سے7جنوری2014اور28مارچ2014کو کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں