نریندر مودی پنچ رنگی بین باز - ڈگ وجئے سنگھ کا طنزیہ ریمارک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

نریندر مودی پنچ رنگی بین باز - ڈگ وجئے سنگھ کا طنزیہ ریمارک

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزارتی رفقاء پر تنقید کی ہے اور نو تقررکردہ مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل رام شنکر کٹھیر یا کے گریجویشن مارک شیٹ (میمو آف مارکس) پر انہیں(مودی کا) طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے مودی کو ایک ایسا’’ہندوستانی پنچ رنگی بین باز قرار دیا جو ایسے تمام کاموں کا سہرا اپنے سر لیتا ہے جو اس نے کئے ہی نہیں۔‘‘سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ’’پہلے وزیر فروغ انسانی وسائل(ایچ آر ڈی) نے اور اب مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل( ایم او ایس اچی آر ڈی) نے جعلی مارک شیٹ دیا۔ ان سب سے بڑھ کر آر ایس ایس ، درسی کتاب اور ہندوستانی تاریخ کو بدلنا چاہتی ہے ۔‘‘ اے آئی سی سی کے شعبہ کمیونیکیشنز کے صدر نشین اجئے ماکن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ’’ قوم کو بی جے پی کا تحفہ یہ ہے کہ وزیر تعلیم نے غلط حلف نامہ داخل کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں