تلنگانہ میں ہزاروں ایکڑ وقف اراضیات پر قبضے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

تلنگانہ میں ہزاروں ایکڑ وقف اراضیات پر قبضے


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-nov-27

اعتماد نیوز
ہاوز کمیٹی کی تشکیل کے اعلان کا خیر مقدم: اکبر الدین اویسی
مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت
جناب اکبر الدین اویسی لیجسلیچر پارٹی نے حکومت کی جانب سے اوقاف ہند ، اوقاف عطیات، سرکاری اور دلتوں کے لئے مختص اراضیات پر جو قبضے ہیں ان کی تحقیقات کے لئے ہاؤز کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس کمیٹی کو ایک مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے کیونکہ سابق میں بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے مقررہ وقت میں رپورٹ پیش نہیں کیں اور یہ کمیٹیاں ثمر آور ثابت نہیں ہوئیں۔ اس لئے وہ حکومت سے خواہش کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ حکومتوں کی طرح اقدامات نہ کرے بلکہ سنجیدگی سے اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں۔ تلنگانہ میں ہزاروں ایکر اوقافی اراضیات پر غیر مجاز قبضے ہیں جن کو بحال کیاجاتا ہے تو مسلمانوں کی بہبود کے لئے حکومت کی دوسری امداد کی ضرورت نہیں ہے ان اراضیات سے حاصل ہونے والی آمدنی ہی مسلمانوں کی ترقی کے لئے کافی ہوجائے گی ۔ انہوں ںے بتایا کہ کئی ملٹی نیشنل اور کارپوریٹ ادارے اوقافی اراضیات پر قابض ہیں ، ہم یہ نہیں چاہتے کہ انہیں برخاست کردیاجائے ، ہمارا مطالب ہے کہ حکومت اس کے بدلے وقف بورڈ کو متبادل اراضی فراہم کرے یا پھر ان اداروں سے اراضیات کے ہراج سے حکومت کو جو آمدنی ہوئی ہے اس سے سرکاری خزانہ سے وقف بورڈ کو منتقل کیاجائے کیونکہ منشائے وقف کے خلاف ان اراضیات کا استعمال کیاجارہا ہے اور ان پر قبضے کئے گئے ہیں۔
قائد مجلس نے یہ بھی کہا کہ رائے درگ میں جو اراضی ہے وہ جامعہ نظامیہ کے تحت وقف ہے جس کے رجسٹرڈ وقف دستاویزات بھی ہیں، اس سلسلہ میں ایک مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے ۔ قائد مجلس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اوقافی امور اور اراضیات پر قبضوں سے متعلق غوروخوض کے لئے حکومت، مسلمانوں کے مذہبی و سیاسی قائدین کا اجلاس طلب کرے تاکہ شرعی قوانین کے مطابق اراضیات سے متعلق فیصلے لئے جاسکیں ۔ قبل ازیں جناب سید احمد پاشاہ قادری نے ورنگل میں دلتوں کے لئے مختص کردہ9ایکر اراضی پر کئے گئے قبضے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں عدالت کے دو فیصلے آچکے ہیں اس کے باوجود بھی قابضین نے فیصلوں کو قبول نہیں کیا اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ قابضین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ وقف اراضیات پر قبضوں کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ہاؤز کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے، مجلس اتحاد المسلمین حکومت کے اس اعلان کی تائید کرتی ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں