ہندوستان اور پاکستان شکوک و شبہات ختم کریں - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

ہندوستان اور پاکستان شکوک و شبہات ختم کریں - عمر عبداللہ

سری نگر
پی ٹی آئی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شکوک و شبہات اور دشمنی کے جذبات ختم کئے جانے چاہئیں اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر مل بیٹھ کر اپنے اختلافات کو دور کرنا چاہئے ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کھٹمنڈو میں جاری سارک کانفرنس کے موقع پر یہ ریمارک کیا جس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے ایک مقام پر اکٹھا ہونے کے باوجود باہمی ملاقات سے گریز کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا پتہ چلتا ہے ۔ عمر عبداللہ نے سونا وار اسمبلی حلقہ سے اپنے پرچہ نامزدگی کا دوسرا سیٹ داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے معاملہ میں وزیر اعظم کا رویہ قابل ستائش ہے ۔ سارک کانفرنس کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمر نے کہا کہ کوئی بھی مثبت دماغ یہ نہیں سوچ سکتا کہ مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اختلافات کو دور کرنے ہم نے تمام متبادلات اختیار کرنے کی کوشش کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں