مودی شریف سارک کانفرنس میں ملاقات کریں - ماہرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

مودی شریف سارک کانفرنس میں ملاقات کریں - ماہرین

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے خارجہ پالیسی کے ماہرین کی بات مانیں تو نریندرمودی اور نواز شریف کو سارک کانفرنس کے اس موقع کو غنیمت جان کر مل بیٹھنا چاہئے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا احیا کرنا چاہئے ۔ یہاں ایک کانفرنس میں دونوں ممالک کے شرکاء ،نے۔ جن میں دونوں ممالک کے سابق وزرائے خارجہ سلمان خورشید اور خورشید محمود قصوری موجود تھے ، کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر جمی برف کو کھٹمنڈو میں ٹوٹنا چاہئے ۔ اور اس کے بعد دونوں وزرائے اعظموں کے درمیان دہلی یا اسلام آباد میں راست بات چیت ہونی چاہئے ۔ جس میں ایک منصوبہ بنداور جامع ایجنڈہ پر بات کی جائے۔ دو روزہ کانفرنس کے اختتام کے موقع پر منظور کی گئی ایک قرار داد کے مطابق جموں و کشمیر اور سرحد پار دہشت گردی سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ہی جانب سے مضبوط سیاسی ارادے اور خواہش کی ضرورت ہے ۔ ٹریک ڈپلو میسی کے تحت منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے محمود قصوری کی قیادت میں16رکنی وفد نے شرکت کی ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر نے کی جس میں سلمان خورشید کے علاوہ دلیپ پڈگاؤنکر، سدھیندر ا کلکرنی اور سندیپ دکشٹ موجود تھے ۔ کشمیر کے علیحدگی پسندوں سے ملنے کے نواز شریف کے اعلان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے خورشید قصوری نے میڈیا سے کہا کہ میں اس معاملہ میں نہیں پڑنا چاہتا جیسا کہ میرے تبصرہ سے معاملات مزید خراب ہوں گے ۔ ہم جب بھی پاکستان پہنچیں گے ، ہندوستانی عوام کے جذبات کی ترسیل کردیں گے۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ ویزا پالیسی میں نرمی لائیں اور مزید قونصل خانے کھولیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں