ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرناٹک آر ٹی سی کو خسارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرناٹک آر ٹی سی کو خسارہ

بنگلور
ایس این بی
مرکزی حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کئے جانے کے سبب بسوں کا کرایہ کرم کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے جس کے سبب اب یہ افواہیں اڑائی جارہی ہیں کہ کے ایس آر ٹی سی کو خسارہ ہورہا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کئی پروگرامون میں خود یہ اعتراف کیاہے کہ ایس آر ٹی سی سمیت تمام ٹرانسپورٹ کارپوریشن منافع میں ہیں ۔ شمال مشرقی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بھی منافع کی طرف بڑھر ہا ہے ۔ لیکن اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کارپوریشن (بی ایم ٹی سی کے سوائے) فائدہ میں نہیں ہے ۔ اس دوران گزشتہ دو مہینوں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6.25کمی کی گئی ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ انڈین آئیل کارپوریشن سے راست طور پر ہول سیل میں ڈیزل خریدا جارہا ہے ۔ جسکے سبب فی لیٹر کے لئے1.50روپیوں کی بچت ہورہی ہے ۔ اس کے باوجود ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کس طرح خسارہ ہوسکتا ہے ۔ اس سوال کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی طرف سے بس کے کرایہ میں کمی کرنے کا پرزور مطالبہ ہورہا ہے ۔
باوثو ق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جاریہ مالیاتی سال میں ستمبر۔ اکتوبر تک کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کا رپوریشن( کے ایس آر ٹی سی) کو148کروڑکا نقصان ہوا ہے ۔ بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کو ستمبر کے اواخر تک29کروڑ کا منافع ہوا ہے ۔ لیکن اس پر 220کروڑ روپے کا قرضہ ہے ۔ بقیہ شمال۔ مشر ق اور شمال مغربی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی صورتحال اس سے مختلف ہے ۔ اس کے باوجود گزشتہ مہینوں میں بی ایم ٹی سی کے منافع کی حد بھی کم ہوگئیہے ۔ اگلے 3مہینوں تک تیوہار کی کوئی چھٹیاں بھی نہیں ہیں اور نہ ہی طلباء کے بس پاس جاری کئے جائیں گے ۔ جس کے نتیجہ میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی آمدنی مزید گھٹ جائے گی ۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا بہانہ بناتے ہوئے بسوں کے کرایہ میں اضافہ کرکے ریکارڈ بنادیاگیا ۔ اب ڈیزل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب بس کرایہ میں بھی کمی کرنے کے متعلق مطالبہ کیاجارہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں