کرناٹک میں تمباکو کی فروخت پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

کرناٹک میں تمباکو کی فروخت پر پابندی

بنگلور
ایس این بی
ریاست میں گٹکھا کی فروخت پر پابندی لگادئے جانے کے باوجود تمباکو ، سپاری کو گٹکھا کی طرح ہی فروخت کیاجارہا ہے ، اس لئے تمباکو کی فروخت پر بھی پابندی لگادینے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے زیر غور ہے ۔ 6نومبر کو ریاست میں تمام اقسام کے تمباکو کی فروخت پر پابندی لگانے کے لئے کل سے ہی سرکاری احکامات جاری کردئے جائیں گے۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ریاست میں تمباکو پر پابندی لگانے کے متعلق محکمہ صحت نے فائل تیار کر کے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے لئے روانہ کردیا ہے ۔ کل وزیر اعلیٰ سدرا میاس پر دستخط کردیں گے ۔ اس کے بعد6نومبر سے تمباکو کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی ۔ ریاست میں کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد گٹکا کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے بعد گٹکھا پر مکمل طور پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن گٹکھا تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں نے اپنی ہی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے سپاری اور تمباکو کو علیحدہ پیکٹ میں ڈال کر فروخت کرنا شروع کردیا ۔ وزیر صحت یوٹی قادر کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے تمباکو پر پابندی لگا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس کے تحت6نومبر سے تمباکو پر پابندی نافذ کردی جائے گی۔

Karnataka to ban sale of chewing tobacco

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں