بوکوحرام - مغویہ نائجیریائی لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے پر شادیاں کر دی گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

بوکوحرام - مغویہ نائجیریائی لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے پر شادیاں کر دی گئیں

نائیجیریائی انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے قائد ابو شیخاؤ نے ایک نیا ویڈیو جاری کرکے وضاحت کی کہ200مغویہ اسکولی طالبات کے ساتھ تنظیم کے ارکان نے نکاح کرلیا ہے ۔ ویڈیو کی اجرائی کے بعد نائجیریا ئی عوام بالخصوص طالبات کے والدین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے کہ طالبات کو رہا کردیاجائے گا ۔ چاڈ جمہوریہ میں مغویہ طالبات کی رہائی سے متعلق بات چیت میں کافی پیشرفت کے بعد یہ امید جاگنے لگی تھی کہ طالبات کی رہائی جلد ہی ممکن ہوسکے گی ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ 14,15اپریل کی درمیانی شب کو بورنو ریاست کے چیکوگ ٹاؤن سے200اسکولی طالبات کا اغوا ہوگیا تھا ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے ویڈیو دیکھنے کے بعد بتایا کہ بوکو حرام قائد نے دن لادی ادمو سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جو اس مسلک کے صحافی ہونے کا دعویٰ کیا کرتے تھے ۔ ادمو نے شیخاؤ کے حوالے سے بتایا تھا کہ نائیجریائی حکومت کے ساتھ لڑائی بندی کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ۔ گزشتہ ماہ نائیجیریا کے ڈیفنس چیف ایلکس بدح نے یہ اعلان کیا تھا کہ بوکو حرام انتہا پسندوں کے ساتھ لڑائی بندی کا ایک معاہدہ طے ہوچکا ہے اور اسکولی طالبات کی رہائی کی بھی راہ ہموار کی جاچکی ہے ۔ بدح نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مسلح افواج ارکان کو لڑائی بندی معاہدہ کا پابند ہونے کی ہدایت بھی دیدی ہے ۔ انہوں نے یہ تیقن بھی دیا کہ اسکولی طالبات کے علاوہ بوکو حرام کے زیر حراست تمام افراد زندہ اور صحت مند ہیں ۔

Boko Haram leader says kidnapped girls married off, converted to Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں