داعش خطرہ - برطانوی سیاحوں کے لئے خصوصی سفری ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

داعش خطرہ - برطانوی سیاحوں کے لئے خصوصی سفری ہدایت

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے غیر ملکی دوروں کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف برطانوی فضائی کارروائیوں کے سبب انتقامی جذبہ کے تحت انہیں نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ برطانوی دفتر خارجہ نے تمام ممالک کی سیاحت پر جانے والے برطانوی شہریوں کے لئے یہ سفری مشورہ جاری کیاجارہا ہے ۔ برطانوی سیاحوں کو غیر ممالک میں خصوصی طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں یہ وضاحت بھی کی گئی عراق اور شام میں جاری لڑائی کے سبب انہیں نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ ایف سی او نے یہ وضاحت بھی کردی کہ یہ انتباہ خصوصی حملے کے خلاف نہیں ہے اور اسے عام انتباہ باور کیاجائے ۔ برطانوی سیاحوں کو خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ کے سفر کے دوران محتاج رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

Britain’s Foreign Office warns travelling nationals of ISIS security risk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں