Postgraduates apply for constable posts in Pakistan
پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقہ میں نہ صرف گریجویٹس بلکہ پوسٹ گریجویٹس بھی اب پولیس کانسٹبل کی حیثیت سے ملازمت کے خواہاں ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ مہمیندایجنسی(ضلع) میں تقریباً400کانسٹبلس کی جائیدادیں خالی ہیں۔ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ایک سینئر پولیس آفیسر کے حوالہ سے بتایا کہ ان 400جائیدادوں کے لئے4000سے زائد امیدوار گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ مہیمند ایجنسی افغانستان اور پاکستان کے سرحد پر واقع ہے جہاں لا قانونیت عام ہے ۔ پولیس عہدیداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ ان امیدواروں نے تحریری امتحانات اور انٹرویو دونوں کے لئے درخواستیں داخل کی تھیں۔ دان نے یہ بھی بتایا کہ پشاور سے50کلو میٹر کے فاصلہ پر مشرق میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس غلال نئی میں امتحانات ہوئے ۔ کانسٹبل کے عہدہ کے لئے اقل ترین تعلیمی اہلیت میڈل کلاس پاس طے کی گئی تھی ،تاہم بیشتر امیدوار یا تو گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس کا اہم ترین سبب یہ ہے کہ ملک میں بے روز گاری عام ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے تاہم اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پولیس میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں