جموں و کشمیر کے 15 اسمبلی حلقوں کی انتخابی مہم کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

جموں و کشمیر کے 15 اسمبلی حلقوں کی انتخابی مہم کا اختتام

سری نگر
یو این آئی
اب جب کہ15اسمبلی حلقوں والی ریاست کشمیر میں پانچ مرحلوں میں ہونے والے پ ولنگ کے پہلے مرحلے کے شروع ہونے میں24گھنٹے سے کم کا وقت باقی رہ گیا ہے، انتخابی میدان میں اترے امیدوار جموں و کشمیری کی عوام کو اپنے حق میں ووٹ کرنے کے لئے گھر گھر جاکر آخری دم لگا رہے ہیں۔ 123امیدوارں میں سات وزیروں اور متعدد بڑے رہنماؤں کے علاوہ بیشتر حالیہ ممبران گریز، باندی پورا، سونا وری، گنڈ یربل اور کنگن(وادی کشمیر)، لیہہ ، نبرا ، کارگل اور زنا سکر( لداخ علاقہ) کشتواڑہ ، اندرول ، دوودا ، بدروہ، رام بن اور بنیہال (جموں علاقہ) کی15سیٹوں پر اکثریت حاصل کرنے کے لئے میدان میں ہیں ۔ حکام نے1787پولنگ مراکز بنائے ہیں ۔ ان اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی کل تعداد 1051624ہے جن میں501281خواتین ہیں ۔ ان حلقوں کے لئے تشہیر کا وقت کل شام ختم ہوگیا ہے تاہم اب امیدوار اور ان کے حامی لوگوں کے پاس گھر گھر جاکر اپنی طرف راغب کرنے کی آخری کوشش کررہے ہیں اور ان سے حمایت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں جو اہم لوگ میدان میں ہیں ان میں گریز سے مویشی پروری کے وزیر نذیر احمد گریزی ، سوناوری سے اعلیٰ تعلیم کے وزیر محمد اکبر لون ، کنگن سے وزیر جنگلات میاں الطاف ، لیہہ سے شہری ترقیاتی وزیر رگزن جورا، دوبا سے ورکس منسٹر عبدالمجید وانی ، وزیر مملکت برائے داخلہ سجاد کچھلو کشتواڑہ سے اور وزیر مملکت برائے توانائی وقار رسول وانی بنیہال سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ بر سر اقتدار جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) سات سیٹوں ، کانگریس چھ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی پی ڈی پی) اور آزاد ایک ایک سیٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں ۔ جب کہ بڑے بڑے تشہیر کاروں بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈران بشمول وزیر مملکت جتیند ر سنگھ ، کانگریس چیئرمین پرسن سونیا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد ، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید اور صدر محبوبہ مفتی نے اپنے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری انتخابی ریالیوں سے خطاب کیا ہے ۔ گریز کے سرحدی حلقوں میں گزشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ74.02ووٹنگ درج کی گئی تھی جب کہ جنرل سیٹ پر سب سے کم51.99فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جہاں سے2008ء میں وزیر اعلیٰ نے فتح حاصل کی تھی ۔ خیر اس مرتبہ وزیر اعلیٰ سری نگر میں سوناور اور وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیروہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں جہاں بالترتیب تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔لیہہ اسمبلی حلقے سے سب سے کم دو امیدوار میدان میں ہیں جب کہ بھدیروہ ، گنڈر بل اور باندی پورا میں سب سے زیادہ 13امید وار میدان میں ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں