وادئ کشمیر میں موسم کی سرد ترین رات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

وادئ کشمیر میں موسم کی سرد ترین رات

سری نگر
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ سردی کی لہر بھی ساری ریاست کو اثر میں لینا شروع کردیا ہے ، ریاست جموں و کشمیر کے رمائی دارالحکومت سری نگر اور علاقہ لداخ کے لیہہ میں جاریہ موسم کی ابھی تک کی سب سے زیادہ سرد رات رہی۔ سری نگر میں درجہ حرارت کم ہوکر منفی 1.2درجہ سلسیس ہوگیا جب کہ گزشتہ رات یہ منفی1.2درجہ سلسیس تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رات ابھی تک موسم کی سب سے سرد رات رہی ۔ لیہہ میں بھی درجہ حرارت تین درجہ کم ہوکر منفی12درجہ سلسیس ہوگیا جب کہ گزشتہ رات یہ9.3درجہ تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ خطہ لداخ کے چار اسمبلی حلقوں( کرگل، زنسکر ، لیہہ اور نوبرا) کے لئے25نومبر کو پہلے مرحلے کی پولنگ کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ سری نگر کی طرح وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔ پہلگام میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4ڈگری سلسیس جب کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وادی میں سخت ترین سردی اور برفباری کے دوران سیلاب زدہ وادی کشمیر جہاں25نومبر سے پانچ مرحلوں پر مبنی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شرو ع ہورہا ہے ۔ میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی لوگوں کے لئے ان دنوں ایک پریشان کن مسئلہ ثابت ہورہا ہے ۔ ہر روز وادی کے درجنوں علاقوں سے بجلی کی عدم دستیابی اور غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے خلاف مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں ۔ جب کہ لوگ اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے سڑک کو بلاک کررہے ہیں۔ پیر کے رو ز جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں لوگوں نے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے خلاف مصروف ترین سری نگر جموں قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا جس کے نتیجے میں اس مصروف ترین شاہراہ پر بد ترین ٹریفک جام لگ گیا اور سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک پھنسی رہیں ۔

Kashmir Valley coldest night of the season

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں