ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینوں کے تصادم کی روک تھام - تانڈور تجربہ کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینوں کے تصادم کی روک تھام - تانڈور تجربہ کامیاب

collision-of-two-trains-on-same-track-Prevention
ایک ہی ٹریک پردو ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام کے لئے تانڈورمیں قطعی تجربہ بھی کامیاب
آئندہ سال مارچ۔ اگست کے درمیان 40؍ٹرینوں میں یہ آلہ نصب کردیا جائے گا ، اراکین مرکزی ریلوے بورڈکا اعلان

ایک ہی ریلوے ٹریک پردو ٹرینوں کے آجانے کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنے کی غرض سے کیا جانے والا چھٹااور قطعی تجربہ بھی آج مرکزی ریلوے بورڈکے اراکین مسٹر مہیش منگل،اے کے متل ،مسٹر منوہراور ڈویثرنل ریلوے مینیجرساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ڈویثرن مسٹر ایس کے مشراء کی موجودگی میں حلقہ اسمبلی تانڈور میں موجود منتٹی ،ناوندگی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان انجام دیا گیا جو کہ انتہائی کامیاب رہا " ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) " نامی آلہ کی مدد سے ایسے تجربہ کا آغاز ہندوستانی ریلوے کی جانب سے دو سال قبل ملک میں پہلی مرتبہ یہاں کیا گیا تھا آج کے تجربہ کے دؤران مذکورہ آلہ کو دو ٹرینوں کے انجنوں میں نصب کرکے ایک ہی ٹریک پردؤڑایا گیا آج کے اس قطعی تجربہ کے بعد ریلوے کے مذکورہ عہدیدار مسرور نظر آرہے تھے ۔ اس تجربہ کی انجام دہی کے بعد حیدرآباد روانگی سے قبل تانڈور ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی ریلوے بورڈکے اراکین مسٹر مہیش منگل،مسٹراے کے متل ،مسٹر منوہراور ڈویثرنل ریلوے مینیجر( ڈی آر ایم ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ڈویثرن مسٹر ایس کے مشراء نے کہا کہ اس تجربہ کی غرض سے بنایا گیا " ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) " کا قطعی تجربہ بھی آج کامیاب ہوگیا ہے اور آئندہ سال مارچ اور اگست کے درمیان اس آلہ کو 40؍مختلف ٹرینوں کے انجنوں میں نصب کرکے لنگم پلی ۔ واڑی ( کرناٹک) اور وقارآباد۔ بیدر ( کرناٹک ) چلایا جائے گا جس کا فاصلہ 250؍کلومیٹر ہوتا ہے اور اس کے لئے ان روٹس پر موجود 25؍ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹاورس کی تنصیب ، کیبل کی ایستادگی اور دیگر مختلف امور کی انجام دہی کیلئے 22؍کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے اور ان کاموں کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گامرکزی ریلوے بورڈ کے ان اراکین نے اعلان کیا کہ بعد ازاں اس آلہ کو ملک کی تمام ٹرینوں میں نصب کردیا جائے گا ان عہدیداروں نے انکشاف کیا قبل ازیں " ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) " کا تجربہ مذکورہ بالا روٹس پر بھی کامیاب طریقہ سے کرلیا گیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ " ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) " تین کمپنیوں میدھا، کیر نیکس اور ایچ بی ایل کی مشترکہ ایجاد ہے اور اتفاق سے ان تینوں کمپنیوں کا تعلق حیدرآباد سے ہی ہے اس پراجکٹ پر محکمہ ریلوے کے آر ڈی ایس او شعبہ کے اور ان کمپنیوں کے ماہرین نے ملکر کام کیا ہے اس آلہ موجودگی کے بعد اگر ٹرین ڈرائیور سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے اور لال سگنل کے باؤجود وہ ٹرین کو نہیں روک پاتا تولال سگنل سے 100؍ میٹر کی دوری پر ٹرین کے انجن میں لال بتی رؤشن ہوجاتی ہے پھر بھی اگر ڈرائیور اس جانب توجہ نہیں دیتا ہے تو پھر خود کار سائرن بج اٹھتا ہے اس کے بعد بھی اگر ڈرائیور چوکس نہیں ہوتا ہے تو لال سگنل سے قبل ٹرین خود کار بریک سسٹم کے ذریعہ بناء کسی انسانی مدد کے رک جاتی ہے اس آلہ کی ایجاد ایک انتہائی بڑی کامیابی ہے مستقبل میں اس کی مدد سے ایک ہی ٹریک پر ریل حادثوں کے ذریعہ ہونے والے انسانی جانوں کے اتلاف کو روکا جاسکتا ہے اور یہ ہندوستانی ریلوے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا ۔

collision of two trains on the same track Prevention - Tandur experiment successful

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں