اسرائیل یہودیوں کا قومی وطن قرار - کابینہ میں قانون منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

اسرائیل یہودیوں کا قومی وطن قرار - کابینہ میں قانون منظور

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیلی حکومت نے صہیونی ریاست کو یہودیو ں کا قومی وطن قرار دینے سے متعلق قانون کومنظوری دے دی ہے جس کے تحت اب یہودی ریاست میں صرف یہودیوں کو پہلے درجہ کے شہریوں کا حاصل ہوگا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے بتایا کہ زئیوالکین، پارٹی کے دو ارکان اور جیوش ہو م پارٹی کی طرف سے کچھ دن پہلے اس قانون کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس قانون میں یہ بات شامل ہے کہ اسرائیل صرف یہودی قوم کے لئے مخصوص ریاست ہے جس میں دوسری اقوام کے باشندوں کی حیثیت یہودیوں کے برابر نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس قانون پر اتوارکو کیبنٹ کی میٹنگ ہوئی ۔ 14وزراء نے اس قانون کے حق میں اور6نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ کابینہ کے اجلاس سے خطب کرتے ہوئے وزیرا عظم بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو یہودیوں کا قومی لیڈر قرار دئیے جانے سے یہ تاثر نہ لیاجائے کہ اسرائیل کوئی جمہوری ملک بن گیا ہے ۔

Israeli cabinet approves legislation defining nation-state of Jewish people

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں