سکھ مخالف فسادات کے خلاف پنجاب میں ریاست گیر بند کا ملا جلا اثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

سکھ مخالف فسادات کے خلاف پنجاب میں ریاست گیر بند کا ملا جلا اثر

چنڈی گڑھ
پی ٹی آئی
1984میں ہوئے سکھ مخالف فسادات کے خلاف 2طلبہ تنظیموں کی طرف سے کئے گئے ریاست گیر بند کے اعلان کا آج ملاجلا اثر دیکھنے کو ملا اور کچھ مقامات پر ریل اور سڑک ٹریفک جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن(اے آئی ایس ایس ایف) کے اراکین صبح لدھیانہ کے گرودوارا دکھ نو رن کے قریب ریل پٹری پر جمع ہوئے اور تقریباً5گھنٹے تک وہاں جمے رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے شتابدی اکسپریس، شان پنجاب، کٹیہار ایکسپریس اور جن سیوا ایکسپریس سمیت کچھ ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ گھنٹوں تک متاثر رہی ۔
لدھیانہ پولیس کمشنر پرمود بھان نے بتایا کہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں ہے اور صورتحال قابو میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر پوری ریاست میں کئی مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس درمیان اے آئی ایس ایس ایف کے صدر کرنیل سنگھ پیر محمد کو تقریباً50لوگوں کے ساتھ امرتسر میں پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سڑک ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں