بی جے پی و شیو سینا میں مصالحت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

بی جے پی و شیو سینا میں مصالحت کا امکان

ممبئی
ایجنسی
گزشتہ روز مہاراشٹرا بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیویندر پھڈ نویس کی حلف برداری ایک روز بعد اب شیو سینا بی جے پی کو اپنی حمایت دینے متمنی ہے ۔ سینا ذرائع نے کہا کہ گزشتہ25برسوں سے جاری بی جے پی شیو سینا اتحاد کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جو اسمبلی انتخابات سے قبل ستمبر ٹوٹ گیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ شیو سینا ریاستی حکومت میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈران ارون جیٹلی اور ران ناتھ سنگھ سے رابطہ کرے گی ۔ پہلے شیو سینا نے مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے بات چیت کے دوران بی جے پی کی طرف سے مسلسل توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تقریب کا بائیکات کرنے کافیصلہ کیا تھا، لیکن ادھو ٹھاکرے کو تقریب میں آنے کے لئے بی جے پی کے صدر امیت شاہ ، دیویندر فرد نویس اور ارون جیٹلی نے ادھو ٹھاکرے کو فون کیا تھا، جسے انہوں نے قبول کرلیا اور آخری وقت میں تقریب میں حصہ لیا ، جس سے اشارے ملتے ہیں کہ انتخابات سے قبل ایک دوسرے سے الگ ہوگئے دونوں جماعتوں کے دوبارہ قریب آنے کا امکان ہے ۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد بی جے پی کے نئے وزیر اعلیٰ دیویندر فردنویس نے کہا تھا کہ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی تقریب میں شرکت دونوں پارٹیوں کے درمیان قریب آنے کے اشارے مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ میں وزراء کی تعداد بھی بہت کم ہے ، اس میں ایک اور پارٹی کی شرکت کی گنجائش ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ شیو سینا نئی حکومت میں اس شرط پر شامل ہوگی ، جب بی جے پی 2-1فارمولہ پر راضی ہوگی ۔ اس فارمولے کے تحت بی جے پی کے دو وزراء کے مقابلے شیو سینا کا ایک وزیر کی وزار ت میں حصہ داری ہوگی ۔
ذرائع نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان بنتی نظر آرہی ہے۔ خبر ہے کہ فرد نویس حکومت میں شیو سینا کے 10وزراء رہیں گے ، جن میں چھ کابینہ اور چار وزیر مملکت ہوں گے ۔ اس سے پہلے شیو سینا نے بی جے پی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی اکثریت ثابت کرنے سے پہلے اتحاد پر فیصلہ کرلے ۔ذرائع کے مطابق حلف برداری کے بعد شیو سینا نے بی جے پی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اعتماد کاووٹ حاصل کرنے سے پہلے اتحاد پر فیصلہ کرلے ۔ شیو شیو سینا نے خبردار کیا کہ اگر بی جے پی ایسا نہیں کرتی ہے تو ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ کرے گی ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے گورنر نے بی جے پی حکومت کو اکثریت حاصل کرنے کے لئے15دنوں کا وقت دیا ہے، جو کہ 15نومبر کو ختم ہورہا ہے ۔

BJP and Shiv Sena, likely to compromise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں