مخالف سکھ فسادات یادگار تعمیر کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

مخالف سکھ فسادات یادگار تعمیر کرنے کا اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے1984میں ہوئے مخالف سکھ فسادات کو سکھ کمیونٹی کا’’چوتھی ہولوکاسٹ‘‘ قرار دیا اور دہلی سکھ گردوارہ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی عمارت میں آئندہ سکھ قتل عام یادگار کو انسانیت سوز سانحہ کی تاریخ کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے منایاجانے کا اعلان کیا۔30سالہ یادگاری تقریب کے لئے تعمیر کی جانے والی عمارت گرودوارہ رکاب گنج صاحب کی سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بادل نے کہا شرومنی اکالی دل( ایس اے ڈی) بے تکان اپنی جدو جہد جاری رکھی گی تاکہ اس بہیمانہ اور گھناؤنی نسل کشی میں ملوث ہر مجرمہ کا نامہ اعمال منظر عام پر لاتے ہوئے عدالت کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ تاریخ میں سکھ کمیونٹی نے4بڑے ’’ہولو کاسٹ‘‘ کا سامنا کیا ہے جن میں سے2مغلوں کے ظلم کا نتیجہ تھے۔ یہ ایک ناقابل تصور امر ہے کہ آزاد ہندوستان مٰں پائی جانے والی ملکی حکومت نے 2ہولو کاسٹ ایک سری ہری مندر صاحب میں بلو اسٹار کارروائی ، کے نام سے اور ودسری مرتبہ وقت کی وزیر اعظم اندھرا گاندھی کے قتل کے بعد اپنی دہشت گردی کے ننگے ناچ کا مظاہرہ کیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی کے قلب میں1984فسادات کے معصوم مہلوکین کی یاد میں ایک یادگار دہلی سکھ گردوارہ انتظامیہ کمیٹی( ڈی ایس جی ایم سی) کی جانب سے تعمیر کی جارہی ہے جسے’’وال آف ٹیرس‘‘آنسوؤں کی دیوار کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ، ایس اے ڈی صدر سکھبیر سنگھ بادل ، مرکزی وزیر ہر سمرات کور بادل اور ڈی ایس جی ایم سی صدر منجیت سنگھ جی کے شریک تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں